پاکستان
چکوال: تھانہ سٹی کی حدود میں فائرنگ سے معروف کاروباری شخصیت قتل
چکوال (صدائے سچ نیوز) تھانہ سٹی کی حدود میں کمیٹی باغ روڈ پر فائرنگ کی واردات میں شہر کی معروف کاروباری شخصیت ناصر حسین کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتول ناصر حسین ولد منظور حسین سکنہ نیلہ (حال مقیم غلہ منڈی) کو نامعلوم افراد نے سر پر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتول خانپور گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک تھے اور مقامی کاروباری حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واردات ڈکیتی یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتی ہے، حتمی حقائق پولیس تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔
پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرکے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کردیا۔
مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چکوال منتقل کردیا گیا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

