پاکستان
سات کروڑ افراد مزید غربت وافلاس کا شکار ہوگئے : چوہدری عبیداللہ
اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین انجمنِ تاجران مرکز جی سیون ستارہ مارکیٹ چوہدری محمد عبیداللہ نے غربت وافلاس کی دلدل میں موجود12 کروڑ افراد میں مزید 7 کروڑ لوگوں کے اضافہ کو انتہائی تشویش ناک قرار دے کر وفاقی وصوبائی حکومتوں سے بیروزگاری اور افراط زر کے خاتمے کے لیے انقلاب آفریں اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاورٹی ایسٹیمیشن کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ غربت کی موجودہ شرح 28.9 فیصد پر پہنچ گئی جن میں 6 کروڑ 97 لاکھ افراد ایسے بھی شامل ہوگئے جن کی ماہانہ آمدنی 9 ہزار سے بھی کم ہے۔
چوہدری محمد عبیداللہ نے کہا کہ بیروزگاری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ نئی صنعتوں کو ٹیکسوں سے مہیب سائے سے دور رکھے۔
پرائیویٹ اور پبلک پارٹنر شپ بھی انسداد غربت کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے ۔ مزید کہا کہ ایک کروڑ بیروزگار گریجویٹس اور ملازمت سے محروم 5 کروڑ نوجوان مسلسل مایوسی کا شکار ہیں، وزیراعظم میاں شہبازشریف اور انکی حکومتی ٹیم اس انسانی مسئلے کو نظر انداز نہ کرے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 مہینہ agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان4 مہینے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
پاکستان4 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز

