Connect with us

اوورسیز پاکستانیز

شمع سے شمع جلے،پاکستانیت کی روشنی دنیا بھر میں

Nisar Hussain

تحریر : نثار حسین

دنیا کے نقشے پر پاکستان ایک جغرافیہ ہی نہیں، ایک احساس، شناخت اور روشنی کا نام ہے۔ یہ روشنی سرحدوں کی محتاج نہیں، یہ شمع سے شمع تک،، منتقل ہوتی ہے اور جہاں جہاں کوئی پاکستانی بستا ہے، وہاں وطن کی خوشبو، اقدار اور پہچان خود بخود روشن ہو جاتی ہے۔ آج دنیا کے ہر گوشے میں بسنے والے پاکستانی دراصل وہ روشن شمعیں ہیں جو اپنے اندر پاکستانیت کی لو سنبھالے ہوئے ہیں۔

ایشیا سے امریکہ، یورپ، آسٹریلیا اور مشرقِ وسطیٰ تک ایک کروڑ سے زائد پاکستانی بہتر روزگار، اعلیٰ تعلیم، اور مستقبل کی تلاش میں وطن سے دور زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ جن معاشروں میں رہتے ہیں، وہاں کی زبان سیکھتے، ثقافت کو سمجھتے اور قوانین کا احترام کرتے ہیں، مگر اپنی جڑیں پاکستان سے کبھی جدا نہیں کرتے۔ جہاں بھی جاتے ہیں، ان کی شناخت کا پہلا حوالہ پاکستان ہی ہوتا ہے، اور یہی حوالہ ان کا فخر بنتا ہے۔

ایک سچا پاکستانی وہ نہیں جو اپنی شناخت چھپائے، بلکہ وہ ہے جو اپنی تہذیب، اقدار اور کردار کے ذریعے دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کرے۔ بیرونِ ملک ہماری ہر حرکت صرف ذاتی عمل نہیں رہتی بلکہ وطنِ عزیز کی عزت اور وقار کا عکس بن جاتی ہے۔ یہی احساسِ ذمہ داری پاکستانی کمیونٹی کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔

آسٹریلیا میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی اس حقیقت کی روشن مثال ہے۔ 2023 کے اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد پاکستانی آسٹریلیا میں مقیم ہیں، جو مجموعی آبادی کا نمایاں حصہ بنتے ہیں اور یہ کمیونٹی تیزی سے وسعت اختیار کر رہی ہے۔ اس میں ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی ٹی ماہرین، اساتذہ، کاروباری شخصیات، محنت کش اور اعلیٰ تعلیم کے لیے آنے والے طلبہ شامل ہیں، جو نہ صرف اپنی ذاتی ترقی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت روابط میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلی کے گلے میں گھنٹی ،اعتماد کی تلاش میں ایک رات

تاہم بیرونِ ملک نئی زندگی کا آغاز کبھی آسان نہیں ہوتا۔ زبان، ثقافت اور سماجی نظام کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے۔ ایسے میں اگر پہلے سے موجود ہم وطن رہنمائی، تجربہ اور تعاون کا ہاتھ بڑھائیں تو مشکلات خود بخود کم ہو جاتی ہیں۔ یہی بھائی چارہ، یکجہتی اور باہمی مدد پاکستانی کمیونٹی کی اصل طاقت ہے۔

اسی جذبے کے تحت آسٹریلیا میں “کمیونٹی اینڈ اسٹوڈنٹس ویلفیئر کمیٹی” کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کے چیئرپرسن ڈاکٹر ماجد گوندل اور جنرل سیکرٹری نعمان خان منتخب ہوئے۔ اس تنظیم کے قیام میں قونصل جنرل آف پاکستان واجد حسین ہاشمی نے کلیدی کردار ادا کیا، جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کمیونٹی اپنے مسائل خود بہتر انداز میں حل کر سکتی ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد صرف مسائل کا حل نہیں بلکہ پاکستانی ثقافت، خاندانی رشتوں، تعلیم، صحت اور پیشہ ورانہ ترقی کے میدانوں میں رہنمائی اور سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس مقصد کے لیے مختلف شعبوں پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، جن میں ثقافت، فیملی افیئرز، اسٹوڈنٹ ویلفیئر، اسپورٹس، تجارت، زراعت ،ہیومن ریسورس امپورٹ، آئی ٹی، انجینئرنگ اور میڈیکل جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ یہ تمام کمیٹیاں رضاکارانہ بنیادوں پر کام کر رہی ہیں، جن کے اراکین کی تعداد اس وقت تقریباً دو سو ہے، اور مستقبل میں مزید پاکستانیوں کو شامل کر کے روابط کے دائرے کو وسیع کیا جائے گا۔ ان تمام سرگرمیوں کی نگرانی ڈاکٹر ماجد گوندل کر رہے ہیں، جو اس تنظیم کے صدر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

چیئرپرسن ڈاکٹر ماجد گوندل کے مطابق، “ایک مضبوط کمیونٹی اسی وقت قائم ہوتی ہے جب لوگ ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔ یہ تنظیم اُن طلبہ، خاندانوں اور افراد کے لیے موجود ہے جنہیں زندگی کے اہم مراحل میں رہنمائی یا کسی مددگار ہاتھ کی ضرورت ہو۔ کمیونٹی کی خدمت محض ایک ذمہ داری نہیں بلکہ ایک مشترکہ قدر ہے، جو اعتماد، اتحاد اور احساسِ وابستگی کو مضبوط بناتی ہے۔ ہمدردی اور مقصد کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہو کر ہم یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ کوئی خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔”

کمیونٹی کو باہم جوڑنے کے لیے ایک ویب سائٹ pcswc.com.au بھی قائم کی گئی ہے، جہاں تازہ ترین معلومات، سرگرمیوں کی تفصیل اور بہتری کے لیے تجاویز فراہم کی جا سکتی ہیں۔ پانچ فروری کو قونصل جنرل میلبورن کے دفتر میں ان کمیٹیوں کا باقاعدہ افتتاح ہوا، جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل واجد حسین ہاشمی نے کہا کہ قونصلیٹ کے دروازے کمیونٹی کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہر ہم وطن کا تحفظ اور عزت ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ درخت کوئی اور لگاتا ہے، مگر اس کا پھل آنے والی نسلیں کھاتی ہیں، اور یہی کمیٹیاں مستقبل میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ثمر آور ثابت ہوں گی۔

پاکستانیت چھپانے کی چیز نہیں، بلکہ یہ شرف اور فخر کی علامت ہے۔ ہم جہاں کہیں بھی ہوں، آسٹریلوی پاکستانی ہونے کے باوجود ہمارے لبوں پر پاکستان کا نام ہمیشہ فخر سے جگمگاتا رہے گا۔ اسی یقین اور روشنی کے ساتھ ہم کہہ سکتے ہیں کہ شمع سے شمع جلے، اور پاکستان کی روشنی دنیا بھر میں ہمیشہ روشن رہے

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

faisalabad-cardiology faisalabad-cardiology
پاکستان2 منٹس ago

فیصل آباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں غفلت، مریضہ کے جسم میں قینچی رہ گئی

فیصل آباد (صداۓ سچ نیوز) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن کے دوران غفلت کے باعث  22 سال کی...

ipp-flag ipp-flag
پاکستان11 منٹس ago

آئی پی پی اور اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر مشترکہ حکومت بنانے کا اعلان

گلگت بلتستان (صداۓ سچ نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد استحکام پاکستان پارٹی اوراسلامی تحریک پاکستان نےمشترکہ...

hacking hacking
تازہ ترین16 منٹس ago

امریکی صدر کا دورۂ چین: وفد کے ارکان سائبر سیکیورٹی پروٹوکرلز سے خوف زدہ

واشنگٹںن (صداۓ سچ نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ چین میں امریکی وفد کے ارکان ذاتی ڈیوائسز ساتھ نہیں لے...

gold4 gold4
پاکستان23 منٹس ago

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ کے زیراثر آج مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ جیولرز کے مطابق 24 کیرٹ فی...

bangla-pak bangla-pak
پاکستان31 منٹس ago

55 سال بعد پاکستان و بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح سول سروسز تعلقات بحال

لاہور (صداۓ سچ نیوز) 55 سال بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اعلیٰ سطح پر سول سروسز تعلقات بحال...

cooper-centcom cooper-centcom
تازہ ترین36 منٹس ago

ایران کے میزائل، ڈرونز کی صنعتی صلاحیت کو90 فیصد تک نقصان پہنچا ہے، سینٹ کام

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران کے میزائل، بحریہ اور ڈرونز کی صنعتی صلاحیت کو 90 فیصد تک نقصان پہنچانے...

pta-fixed-satellite pta-fixed-satellite
پاکستان44 منٹس ago

پی ٹی اے کا سیلولر موبائل آپریٹرز کی کسٹمر سروس کارکردگی پر جامع سروے

پی ٹی اے نے  پانچ سیلولر موبائل آپریٹرز کی کسٹمر سروس کارکردگی پر جامع سروے  مکمل کر لیا، تمام سی...

lwmc-suthra-punjab lwmc-suthra-punjab
پاکستان50 منٹس ago

وزیراعلیٰ مریم نوازکی لائیو ڈیش بورڈ کی بدولت سُتھرا پنجاب میں بدعنوانی بے نقاب

فیصل آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ مریم نوازکی لائیو ڈیش بورڈکی بدولت سُتھرا پنجاب میں بدعنوانی بے نقاب ہو گئی...

Anmol-Pinki Anmol-Pinki
پاکستان1 گھنٹہ ago

لاہور، انمول پنکی تحقیقات میں پیشرفت، ملزمہ کی پنجاب منتقلی کیلئے ٹیمیں تشکیل

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف تحقیقات میں لاہور...

cuba help cuba help
تازہ ترین12 گھنٹے ago

امریکا کی کیوبا کو 100 ملین ڈالرز امداد کی پیشکش، اصلاحات کی شرط عائد

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے کیوبا کو 100 ملین ڈالرز کی انسانی امداد دینے کی پیشکش کی ہے تاہم اس کے...

Trending