تازہ ترین
اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل خاتمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سی آئی اے کی سنسنی خیز رپورٹ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صحافتی تحقیقاتی ادارے ڈراپ سائٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے اسرائیل کے مستقبل سے متعلق سنسنی خیز رپورٹ تیار کی ہے۔
واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق یہ جائزہ اگست میں سی آئی اے کے ریڈ سیل نے تیار کیا تھا، جس کے مطابق اسرائیل کو خانہ جنگی یا ریاست کے مکمل خاتمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
جائزہ رپورٹ کے مطابق مسلسل جنگوں کے باعث اسرائیل سیاسی، اقتصادی اور سماجی تقسیم کا شکار ہے۔ غزہ، لبنان اور ایران جنگ نےاسرائیل کے اندر موجود دراڑوں کو مزید گہرا کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طویل جنگوں سے واپس آنے والے اسرائیلی فوجی شدید نفسیاتی صدمے کا شکار ہیں، فوجیوں کی بھرتی کا تنازعہ اسرائیل میں اہم ترین مسئلے کے طور پر ابھرا ہے۔
جائزہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی بڑھتی ہوئی تنہائی اور امریکا میں اس کے لیے کم ہوتی ہوئی حمایت اندرونی عدم استحکام کی وجہ ہے۔
جائزہ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا اقتدار سے چمٹے رہنا، معاشی مسائل اور فوجی اخراجات بھی عدم استحکام کی وجہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہودی آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیاں اسرائیل کے لیے خطرہ ہیں۔
امریکی میڈیا کےمطابق سی آئی اے نے جائزہ رپورٹ پر تبصرے کی درخواست پر جواب نہیں دیا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

