پاکستان
ملک میں 15 ماہ کے بعد مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک میں 15 ماہ کے بعد مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،پاکستان شماریات بیورو نے ماہانہ افراط زر کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فروری میں مہنگائی 7 فیصد ریکارڈ کی گئی ،مہنگائی وزارت خزانہ کے اندازہ کے مطابق 7 فیصد رہی۔
جنوری 2026 میں مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد تھی جبکہ فروری 2025 میں 1.5 فیصد تھی،فروری 2026 میں جنوری 2026 کے مقابلے میں مہنگائی میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔
شہری علاقوں میں مہنگائی 6.8 فیصد پر ریکارڈ کی گئی ، جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 7.3 فیصد پر ریکارڈ کی گئی،ایک ماہ میں ٹماٹر 23 فیصد، تازہ پھل 11.5 فیصد اور دال ماش 8 فیصد مہنگی ہو گئی۔
اسی طرح مشروبات، گوشت، دال مونگ، سرسوں کا تیل بھی مہنگے ہو گئے،ایک ماہ میں انڈے 22.4 فیصد، مرغی 20 فیصد، آلو 15.9 فیصد سستے ہوئے،دال مسور، پیاز، تازہ سبزیاں اور بیسن بھی سستے ہو گئے۔
-
پاکستان3 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان4 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز

