تازہ ترین
ایران کی ایٹمی تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
تہران (صداۓ سچ نیوز) عالمی جوہری توانائی کے ادارے (آئی اے ای اے) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی کسی جوہری تنصیب کو اب تک نقصان نہیں پہنچا۔ اور نہ ہی کسی جوہری مرکز پر حملے کی باضابطہ اطلاع موصول ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ادارے کا ہنگامی اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہوا۔ جس میں ایران پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گراسی نے کہا کہ ایرانی جوہری حکام سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم تاحال کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ مؤثر رابطہ چینل جلد قائم ہو جائے گا تاکہ زمینی حقائق کی تصدیق کی جا سکے۔
رافیل گراسی نے فریقین پر زور دیا کہ تمام فوجی کارروائیوں میں انتہائی احتیاط اور تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ تاکہ کسی بھی ممکنہ جوہری حادثے یا خطرناک صورتحال سے بچا جا سکے۔
اجلاس کے دوران ایرانی نمائندے سے سوال کیا گیا کہ کون سی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا؟ اس پر ایرانی نمائندے نے بتایا کہ نطنز کی جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ اور خطے میں جوہری تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ فریقین سے رابطے میں ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

