تازہ ترین
مفاد عامہ منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،،ڈپٹی کمشنر مری ظہیر عباس شیرازی
مری ( صدائے سچ نیوز)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت مری ڈیویلپمنٹ پلان کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس مری میں مری ڈیویلپمنٹ پلان کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کی۔ اجلاس میں ڈی پی او مری آصف امین اعوان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی مری کو مختلف محکموں کے افسران نے مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ہر ڈیپارٹمنٹ نے اپنے اپنے شعبے میں ہونے والی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر مری نے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے شفافیت، پائیداری اور بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ اجلاس کا مقصد مری شہر کی بہتر منصوبہ بندی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سیاحتی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے ایک مثر حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائیگا، منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت اور پائیداری کو یقینی بنایا جائے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

