Connect with us

پاکستان

میں تصدیق کرتا ہوں پاکستان کی افواج پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

dgispr

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سی این این سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افواج  پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پاک فوج میں سے کچھ فوجی اہلکار کافی عرصے سے سعودی عرب میں موجود ہیں،مکہ اتحاد کے حصے کے طور پر پاکستانی فوجی کئی دہائیوں سے وہاں موجود ہیں،دفاعی اتحاد کوئی ایسی چیز نہیں  جو خلا سے وجود میں آئی ہو،پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ فوجی تعلقات ہیں،مکہ اتحاد کوئی نئی پیش رفت نہیں، تینوں ممالک کے دیرینہ تعلقات ہیں، مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی دستے مختلف ڈومینز سے تعلق رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ 5 اکتوبر 2026 کو سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ اتحاد برائے دفاع کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ریاض میں ہوا، جس میں اجتماعی دفاع کے وعدوں پر فوری طور پر عملی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور طے شدہ فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے پاکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو مکہ اتحاد برائے دفاع کا تین سالہ مدت کے لیے پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا۔

اعلامیے کے مطابق فریقین نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اتحاد کو آگے بڑھانے اور اس کے مقاصد کے حصول میں ان کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مشترکہ اعلامیے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوشش اور سعودی عرب کے شہروں، شہریوں اور معاشی تنصیبات پر جاری حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔

پاکستان اور ترکیہ نے سعودی مسلح افواج کی چوکسی اور تیاری کو سراہتے ہوئے مملکت کو درپیش خطرات اور حملوں کا مقابلہ کرنے اور اس کی سلامتی و علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سعودی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور اعلیٰ درجے کی استعداد کی تعریف کی۔

کمیٹی نے اجتماعی دفاع کے وعدوں پر فوری طور پر عملی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور طے شدہ فوجی دستے اور دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی منظوری دی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ان فوجی دستوں اور صلاحیتوں کی سعودی عرب میں تیز رفتار تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، جو منظور شدہ انتظامات اور تینوں ممالک کے قومی قوانین کے مطابق ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مشترکہ دفاع سے متعلق مکہ معاہدے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا اجتماعی دفاع کے عزم کی ساکھ کو ظاہر کرتا ہے، دفاعی روک تھام کی مؤثریت مضبوط کرتا ہے اور تینوں ممالک کے اپنے دفاع، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے اتحاد اور عزم کی تجدید کرتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Israel Israel
تازہ ترین16 منٹس ago

اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل خاتمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سی آئی اے کی سنسنی خیز رپورٹ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صحافتی تحقیقاتی ادارے ڈراپ سائٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے اسرائیل...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین24 منٹس ago

ایران کا آبنائے ہرمز میں تیل اسمگلنگ کے غیر قانونی راستے جلد بند کرنے کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے بہت جلد آبنائے ہرمز میں تیل کی اسمگلنگ کے غیر قانونی راستے بند کرنے...

dgispr dgispr
پاکستان1 گھنٹہ ago

میں تصدیق کرتا ہوں پاکستان کی افواج پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سی این این...

Hamas Hamas
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

حماس کا قاہرہ میں فلسطینی دھڑوں کے اجلاس میں شرکت کا اعلان

قاہرہ (صداۓ سچ نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قاہرہ میں فلسطینی دھڑوں کے اجلاس میں شرکت  کرنے کا اعلان کردیا۔...

muhammad-aurangzaib muhammad-aurangzaib
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 23 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ایکسیس ٹو فنانس سٹیئرنگ کمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا جس...

Sharjeel-Memon Sharjeel-Memon
پاکستان1 گھنٹہ ago

سہیل آفریدی کو صوبہ چلانے کی بجائے بانی پی ٹی آئی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے، شرجیل میمن

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی کی لپیٹ...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ارارت کی مسجد ،ایک خواب اور اعتماد کی بڑی عمارت

تحریر: نثار حسین بڑے خوابوں کے لیے بڑے شہر ضروری نہیں ہوتے۔ بعض اوقات تاریخ کے خوبصورت ترین باب ان...

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
پاکستان3 گھنٹے ago

امن کے چراغ بجھنے سے پہلے

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز, برطانیہ کبھی کبھی قومیں جنگ کے میدان میں نہیں ہارتیں،وہ اپنے ہی لفظوں میں...

gold gold
پاکستان3 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔...

AJK Police AJK Police
تازہ ترین10 گھنٹے ago

آزاد جموں وکشمیر پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار کرلیا

مظفر آباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد جموں وکشمیر پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتارکرلیا۔ آزاد جموں...

Trending