پاکستان
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو خفیہ ڈیڈ لائن دینے کا دعویٰ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران کو خفیہ طور پر ڈیڈ لائن دی ہے۔ جس سے قبل اگر ایران جوہری معاہدہ قبول نہ کرے تو امریکہ بڑی فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڈ لائن کے بعد خطے میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت تیز کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران مقررہ وقت میں معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ڈیڈ لائن کی مدت ظاہر نہیں کی اور کہا کہ اس کی تفصیلات صرف انہیں معلوم ہیں۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدہ ہو جائے گا۔ بصورت دیگر آئندہ کے حالات خود واضح کر دیں گے۔
اسی تناظر میں تازہ پیشرفت کے طور پر ایک امریکی میزائل بردار تباہ کن بحری جہاز اسرائیل کے بحیرہ احمر کے شہر ایلات کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہو گیا ہے۔ جسے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے جوڑا جارہا ہے۔
دوسری جانب ایرانی نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی صورت اپنے جوہری اور دفاعی پروگرام پر نظرثانی نہیں کرے گا۔ ایران کا مؤقف ہے کہ وہ یورینیم افزودگی، میزائل پروگرام اور دفاعی صلاحیتوں پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں کرے گا۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

