پاکستان
کراچی ٹریفک پولیس کا بڑا فیصلہ، بغیر ٹریکر ڈمپر اور واٹر ٹینکرز کے شہر بھر میں داخلے پر مکمل پابندی
کراچی (صدائے سچ نیوز) ٹریفک پولیس نے شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے شہر بھر میں بغیر ٹریکر ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے داخلے اور آمدرفت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق اب کراچی کی سڑکوں پر صرف وہی بھاری گاڑیاں چل سکیں گی جن میں جدید ٹریکر نصب ہوگا اوراس ٹریکرکا کنٹرول براہ راست کراچی ٹریفک پولیس کے پاس ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ شہرمیں بڑھتے ٹریفک حادثات اور بھاری گاڑیوں کی لاپرواہ ڈرائیونگ کے باعث کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا آئین شکنی ہے، مریم اورنگزیب
ماضی میں متعدد واقعات میں ڈمپرزاورواٹر ٹینکرزکی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے مربوط نظام کے تحت نگرانی کو لازم قراردیا ہے۔
ٹریکرسسٹم کی بدولت نہ صرف گاڑیوں کی رفتار اور روٹ کی مسلسل مانیٹرنگ ممکن ہوگی بلکہ خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی بھی کی جا سکے گی۔
ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس نے مالکان اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ مدت میں اپنی گاڑیوں پر ٹریکرز کی تنصیب یقینی بنائیں، بصورتِ دیگران کا شہر میں داخلہ روک دیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کے مجموعی نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے ضروری تھا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

