Connect with us

تازہ ترین

ٹک ٹاک کی جانب سے نابالغ بچوں کو جنسی مواد دیکھنے کی ترغیب دیے جانے کا انکشاف، والدین میں پریشانی کی لہر

Tiktok

اسلام آباد ( صدائے سچ ویب ڈیسک) شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے الگورتھم کی جانب سے نابالغ بچوں جنسی مواد دیکھنے کی ترغیب دیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

جس سے والدین میں پریشانی کی لہر دوڑگئی ہے۔ کیونکہ بچوں میں بڑوں سے بھی زیادہ ٹک ٹاک مقبول ہے۔ اس کے بچے عادی ہیں، ٹک ٹاک دیکھے بغیر انھیں سکون نہیں آتا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹک ٹاک اپنے ضوابط کے خلاف ریسٹرکٹڈ اکاونٹس پر بھی بچوں کو جنسی مواد سجیسٹ کرتا ہے۔

انسانی حقوق کی مہم گروپ کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کا الگورتھم بچوں کے اکانٹس کو فحش اور انتہائی جنسی مواد کی تجاویز دیتا ہے۔
تحقیق کے دوران تحقیق کاروں نے جعلی بچوں کے اکانٹس بنائے اور حفاظتی سیٹنگز بھی آن کیں لیکن پھر بھی انہیں جنسی مواد کی سرچ تجاویز ملیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک ، 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا استعمال کی پابندی کا اعلان

تحقیق کے مطابق ٹک ٹاک کے ضوابط کے مطابق انہوں نے نابالغ بچوں کے ریسٹرکٹڈ اکاونٹس یعنی محدود فیچرز کے اکاونٹس بھی بنائے لیکن انہیں وہاں بھی انتہائی جنسی مواد دیکھنے کی تجاویز بھی ملیں۔

انسانی حقوق کے گروپ کے مطابق ٹک ٹاک کے نابالغ اکاونٹس پر نہ صرف فحش بلکہ مباشرت کیعمل کی انتہائی عریاں ویڈیوز اور تصاویر بھی دیکھنے کی تجاویز دی گئیں۔

تحقیق کے لیے جولائی اور اگست 2025 میں گلوبل وٹنس نامی مہم گروپ کے تحقیق کاروں نے چار جعلی اکانٹس بنائے جو 13 سالہ بچوں کے تھے۔

انہوں نے جعلی تاریخ پیدائش دی اور کسی شناخت کی تصدیق نہ کی گئی، انہوں نے ٹک ٹاک کا محدود موڈ (restricted mode) بھی آن کیا جو جنسی مواد روکنے کا دعوی کرتا ہے۔

تاہم تحقیق کاروں کو ازخود سرچ کیے بغیر ایپ کی جانب سے آپ کو پسند آ سکتا ہے سیکشن میں جنسی سرچ تجاویز نظر آئیں۔
ماہرین کے مطابق نابالغ بچوں کے اکاونٹس پر عورتوں کو نامناسب اور فحش انداز میں دکھانے والی تصاویر اور ویڈیوز سمیت انتہائی سنگین نوعیت کی فحش ویڈیوز دیکھنے کی تجاویز بھی ملیں۔

تحقیق کاروں نے ٹک ٹاک پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچوں کے اکاونٹس پر اس طرح کے مواد کی تجاویز دیکھ کر انتہائی صدمہ رسا، ٹک ٹاک بچوں کو نامناسب مواد سے روکنے کی کوششیں نہیں کر رہا۔

دوسری جانب ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ اس کے پاس 50 سے زائد فیچرز ہیں جو ٹین ایجرز کے اکاوںٹس کو محفوظ رکھتے ہیں، ایسے فیچرز 10 میں سے 9 ویڈیوز ازخود ہٹا دیتے ہیں جو رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

JD Vance and Netan yahu JD Vance and Netan yahu
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایران جنگ آسان بتا کر ٹرمپ کو اس میں شامل کروانے پر جی ڈی وینس نے نیتن یاہو کو جھاڑ پلادی: برطانوی میڈیا

لندن (صدائے سچ نیوز) برطانوی میڈیا کے مطابق پیر کے روز امریکی نائب صدرجی ڈی وینس کی اسرائیلی وزیر اعظم...

اوورسیز پاکستانیز13 گھنٹے ago

گلاسگو میں پی ٹی آئی ویسٹ آف سکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام پروقار عشائیہ، ڈاکٹر عباس شاہ کو ہیلتھ ایمبیسڈر اعزاز پر مبارکباد

گلاسگو (صدائے سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف ویسٹ آف سکاٹ لینڈ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ شاہد کیانی کے زیر...

strikes-on-iran strikes-on-iran
تازہ ترین16 گھنٹے ago

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری، اصفہان میں 26 افراد جاں بحق، 7 بچے اور 7 خواتین شامل

اصفہان (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں، اصفہان میں رہائشی عمارتوں پر بمباری...

imran-khan-bushra-bibi imran-khan-bushra-bibi
پاکستان22 گھنٹے ago

کیس 190ملین پاؤنڈ میں سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ...

lpg-price lpg-price
پاکستان22 گھنٹے ago

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی؛ ایل پی جی گیس کی قیمت 400 روپے ہوگئی

ملتان (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایل پی جی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،ملتان میں پچاس روپے...

world-bank world-bank
پاکستان22 گھنٹے ago

پاکستان کو عالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپے کا نیا قرضہ ملنے کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کوعالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپےکانیا قرضہ ملنے کا امکان ہے،رقم توانائی...

israeli-forces israeli-forces
تازہ ترین23 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی،آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی کا سامنا،آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا...

dollar dollar
تازہ ترین23 گھنٹے ago

امریکی ڈالروں پر سیکریٹری خزانہ کے علاوہ اب صدر ٹرمپ کے بھی دستخط ہوں گے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط والےکرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا،100 ڈالر...

us-army us-army
تازہ ترین23 گھنٹے ago

امریکی فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا،کمی پوری کرنے کیلئے عمر کی حد بڑھانے کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے،کمی پوری کرنے کیلئے بھرتی کیلئے زیادہ...

iran-united-states iran-united-states
تازہ ترین23 گھنٹے ago

ایران نے پندرہ نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوا دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکہ کی جانب سے بھیجی گئی 15  تجاویز پر مشتمل مسودے...

Trending