پاکستان
سرکاری ملازمین کو سستے رہائشی پلاٹس فراہم کرنے کیلئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی اور نجی کمپنی کے مابین مفاہمتی معاہدہ
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی سرکاری ملازمین کو معیاری اور سستے رہائشی پلاٹس فراہم کرنے کے لیے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) اور M/S ZKB ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین مفاہمتی معاہدہ طے پاگیا ۔
مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب ایف جی ای ایچ اے کے ہیڈ کوارٹر، سیکٹر 10/4-G اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
یہ منصوبہ 2025 FGEHA IV & PPP) Rules کے تحت اینڈ پروڈکٹ کی بنیاد پر ایک بڑے رہائشی ہاؤسنگ پر اجیکٹ کی ڈویلپمنٹ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس کا مقصد وفاقی سرکاری ملازمین کو معیاری اور سستے رہائشی پلاٹس فراہم کرنا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں یہ منصوبہ 6,000 کنال سے زائد اراضی پر مشتمل ہو گا، جو اسلام آباد ایئر پورٹ اور موٹر وے 14-M کے قریب واقع ہے۔
اس ہاؤسنگ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں تقریباً 10,000 رجسٹر ڈ ممبر ان کو رہائش فراہم کی جائے گی۔ تقریب میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے افسران، زیڈ کے بی ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندگان، میڈیا پرسنز اور مختلف سرکاری اداروں کے عہدیداران نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی (FGEHA) کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے کہا کہ یہ منصوبہ سرکاری ملازمین کے لیے سستی اور معیاری رہائش کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔
یہ معاہدہ وفاقی حکومت کے رہائشی منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ماڈل پر آگے بڑھانے کے عزم کی ایک روشن مثال ہے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

