Connect with us

تازہ ترین

نیتن یاہو اب مزید 1 منٹ بھی حکومت نہیں چلا سکتے، گاڈی آئزن کوٹ

Gadi Eisenkot

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی اپوزیشن رہنما گاڈی آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اب مزید 1 منٹ کے لیے بھی حکومت کی سربراہی پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

اسرائیلی وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نے مبینہ انتخابی مداخلت کے الزامات کے تناظر میں اپنے سیاسی حریف نیتن یاہو پر سخت تنقید کی ہے۔

ان کا یہ بیان دونوں رہنماؤں کے نمائندوں کی جانب سے قومی اتحاد کی حکومت کے ممکنہ قیام پر بات چیت کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔

آئزن کوٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ہے کہ سبکدوش ہونے والے وزیرِاعظم نیتن یاہو اور ان کے قریبی حلقے کا طرزِعمل اسرائیلی کے لیے ایک ٹھوس، براہِ راست اور فوری خطرہ ہے۔

انتخابی مداخلت کے الزامات پر انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، پولیس اور شن بیت سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ شائع ہونے والی تفصیلات کی فوری طور پر وضاحت کریں۔

نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ نے آئزین کوٹ کے بیان کو وزیرِ اعظم کے خلاف اشتعال انگیزی پر مبنی و شرمناک قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی نشریاتی ادارے چینل 12 نے اتوار کی صبح ایک رپورٹ نشر کی، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ نیتن یاہو کے چیف آف اسٹاف ایدو نورڈن نے 27 اکتوبر کو ہونے والے اسرائیلی انتخابات سے 1 روز قبل متحدہ عرب فہرست پارٹی (رَعَم) کے ارکان کے خلاف پولیس کمشنر کے دفتر میں شکایت درج کرائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایدو نورڈن نے پولیس اہلکاروں کی توجہ ایک مبینہ انٹیلی جنس ذریعے کی جانب مبذول کرائی، جو اس سے قبل نیتن یاہو کے دفتر میں ملازم رہ چکا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مذکورہ ذریعے سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر تقریباً 14 پولیس اہلکاروں نے بغیر وارنٹ (رَعَم) پارٹی کے 3 ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں ووٹ حاصل کرنے کے لیے رشوت دینے کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

بعد ازاں نیتن یاہو نے انتخابی دن کے دوران عرب قیادت والی جماعتوں کے خلاف مہم شروع کر دی، ان جماعتوں کی جانب سے ریکارڈ 19 نشستیں حاصل کیے جانے کے بعد انہوں نے انتخابی دھاندلی کے الزامات بھی عائد کیے، تاہم ان الزامات کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

پولیس کی جانب سے مبینہ انٹیلی جنس ذریعے کی فراہم کردہ معلومات کو بے بنیاد قرار دیے جانے کے بعد تینوں گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق آئزن کوٹ نے تصدیق کی ہے کہ میری جماعت یاشار اور لیکوڈ پارٹی کے درمیان مشترکہ حکومت کے قیام کی تجویز پر بات چیت ہوئی ہے۔

تاحال نہ تو نیتن یاہو کے سیاسی اتحاد اور نہ ہی آئزن کوٹ کے بلاک کو حکومت تشکیل دینے کے لیے درکار 61 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

how sleepig affect digestio how sleepig affect digestio
تازہ ترین9 گھنٹے ago

نیند کی کمی نظامِ ہاضمہ کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟

سائنسی جریدے ’آئی سائنس‘ میں آن لائن شائع ہونے والی 1 حالیہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ موٹاپے کے...

Military Transport Plane Crashes Military Transport Plane Crashes
تازہ ترین9 گھنٹے ago

روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس کے خطے سائبیریا کے علاقے کیمیروو میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان9 گھنٹے ago

وزیراعظم کی نوجوانوں کو کاروبار کے آغاز اور وسعت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت باصلاحیت نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے...

atta-tarar atta-tarar
پاکستان9 گھنٹے ago

عوام ہی حتمی فیصلہ ساز ہیں، ریفرنڈم آئینی طریقہ کار ہے، عوام کی رائے جاننے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے...

Iran Iran
تازہ ترین9 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ کو ڈرٹی بم سے نشانہ بنانے کا منصوبہ، ایران کا ردعمل سامنے آگیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے واشنگٹن میں ڈرٹی بم یا کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کی مبینہ منصوبہ بندی سے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین9 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں ایل پی جی ٹینکر پر حملہ، 21 بھارتیوں کو بچالیا گیا، ایک لاپتا

آبنائے ہرمز میں پاناما کے پرچم بردار ایل پی جی ٹینکر پر حملے کے بعد 21 بھارتی شہریوں کو بحفاظت...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان9 گھنٹے ago

وزیراعظم کی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پی این ایس سی کا بحری بیڑا بڑھانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بندرگاہوں سے متعلق تمام اداروں کو باہمی اشتراک کے ساتھ...

mqm-press-conference mqm-press-conference
پاکستان10 گھنٹے ago

صوبے پورے ملک میں بن رہے ہیں تو خونریزی کراچی میں کیوں ہوگی؟ ایم کیو ایم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ زرداری خاندان کے چشم...

US NSA US NSA
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی خفیہ مواصلاتی نیٹ ورک بند، امریکی میڈیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کا اندرونی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والا...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان10 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن...

Trending