پاکستان
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، انتظامیہ الرٹ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں تیز ہوائوں کیساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے، موسم ٹھنڈا ہوگیا،شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کی ہے ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہدایات دیں کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریاز میں صورتحال کا جائزہ لیں،نشیبی علاقوں اور نالوں کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ کی جائے۔
دوسری جانب لاہور کے متعدد علاقوں میں بھی تیز بارش جاری ہے ، مال روڈ، جیل روڈ، لارنس روڈ کے علاقوں میں تیز بارش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔وارث روڈ، کوئنز روڈ، فیروز پور روڈ، مزنگ، عابد مارکیٹ کے اطراف میں بھی بارش جاری ہے۔
راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش
سید پور گاؤں میں سب سے زیادہ 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،پی ایم ڈی ایچ ایٹ ٹو میں 11 ملی میٹر،نیو کٹاریاں میں 10 ملی میٹر جبکہ شمس آباد اور گوالمنڈی میں 6،6 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اسی طرح پیر ودہائی میں 3 اور بوکڑا سی ٹی ٹی آئی آئی ٹوئیلو میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،گولڑہ ای الیون میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
کٹاریاں میں واٹر لیول کی سطح 4.5 فٹ،گوالمنڈی میں پانی کی سطح 1 فٹ ریکارڈ کی گئی ۔کٹاریاں میں پری الرٹ لیول 11.4 فٹ ،گوالمنڈی میں 8.3 فٹ مقرر ہے،محکمہ کے مطابق مزید بارش کی پیشگوئی ہے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان4 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان1 دن agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
پاکستان2 ہفتے agoزیارات کے نام پر فراڈ، زائرین بے یار و مددگار، قافلہ سالار کیخلاف قانونی کاروائی

