تازہ ترین
نیتن یاہو کی نئی ویڈیو آگئی، 10 انگلیاں دکھانے لگے
تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی موت سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے اپنے ہاتھوں کی 10 انگلیاں دکھانے لگے۔
سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ نیتن یاہو ایران کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ کچھ نظریات کے مطابق ان کی حالیہ ٹیلیویژن ظاہری شکل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے بنائی گئی تھی اور ایک ویڈیو میں ان کے ہاتھ میں 6 انگلیاں دکھائی گئی تھیں۔
نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ ایک کافی شاپ میں کافی پیتے نظر آرہے ہیں، اس دوران انہوں نے ویڈیو میں اپنے دونوں ہاتھ بلند کرکے دکھاتے ہوئے کہا کہ میری 10 انگلیاں ہیں۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بینجمن نیتن یاہو زندہ ہیں، ان کے قتل کی خبر افواہ ہے۔
نیتن یاہو کے ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے کی غیر مصدقہ خبریں زیر گردش کررہی تھیں، جس کا جواب اسرائیلی حکومت کی جانب سے دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر اطلاعات سامنے آنے لگی تھیں کہ 12 مارچ کو اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر کو دھمکیوں سے بھرا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کے ہاتھوں میں بظاہر چھ انگلیاں نظر آئیں۔
لوگوں نے اس ویڈیو کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی ویڈیو قرار دیا جس کے بعد بنجمن نیتن یاہو کے مارے جانے کی افواہوں میں تیزی آگئی۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

