Connect with us

تازہ ترین

علی لاریجانی کا سراغ کیسے لگایا گیا؟

Ali Larijani

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی طویل عرصے تک ایک پسِ پردہ طاقتور کردار اور ایرانی سیکیورٹی پالیسی کے معمار کے طور پر نمایاں رہے۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے تناظر میں سابق رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی موت کے بعد علی لاریجانی کی موت کو ایران کے اقتدار کے ڈھانچے کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، جس نے مشرقِ وسطیٰ کو ایک بار پھر شدید عدم استحکام سے دو چار کر دیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق وہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے قریبی ساتھی اور ایران کے نمایاں اور مدبر عہدیداروں میں شمار ہوتے تھے۔

علی لاریجانی ہدف نمبر 2 تھے

دی یروشلم پوسٹ کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای کے قتل کے بعد علی لاریجانی اسرائیلی افواج کے لیے اہم ترین ہدف بن گئے تھے، تاہم ان کا سراغ لگانا آسان نہیں تھا۔ 

آیت اللّٰہ خامنہ ای کی موت کے بعد ایرانی قیادت نے سخت سیکیورٹی اقدامات اختیار کر لیے تھے اور علی لاریجانی بھی مسلسل اپنی جگہ تبدیل کر رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق وہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مختلف خفیہ مقامات پر منتقل ہوتے رہے تاکہ اپنی لوکیشن خفیہ رکھ سکیں، اس کا مطلب یہ تھا کہ جب تک اسرائیلی انٹیلی جنس ان کا سراغ لگاتی وہ مقام بدل چکے ہوتے تھے، تاہم بالآخر منگل کے روز وہ اس وقت نشانہ بن گئے جب وہ اپنی بیٹی سے ملنے گئے تھے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق تہران کے نواحی علاقے پردیس میں ان کی بیٹی کے گھر پر حملہ کر کے انہیں شہید کیا گیا، اس حملے میں ان کے بیٹے مرتضیٰ، ایک نائب اور متعدد محافظ بھی مارے گئے۔

کیا شہریوں نے اطلاع دی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس کو علی لاریجانی کی موجودگی کے بارے میں تہران کے بعض شہریوں سے معلومات حاصل ہوئیں۔

میڈیا کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی اہم انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ممکن ہوئی۔

ذرائع کے مطابق علی لاریجانی کی حالیہ عوامی سرگرمیوں، خصوصاً القدس ڈے ریلیوں میں شرکت اور میڈیا میں موجودگی نے ان کی شناخت کو آسان بنایا۔

اسرائیلی عہدیدار کے مطابق ان اقدامات کے باعث علی لاریجانی عوامی نظروں میں آ گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

US approves to sell defence system to UAE US approves to sell defence system to UAE
تازہ ترین57 منٹس ago

امریکا نے یو اے ای کو 4.5 ارب ڈالر مالیت کا جدید دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) امریکا نے متحدہ عرب امارات کو جدید دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ امریکی...

UAE and US UAE and US
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

یو اے ای کا امریکا میں 1.4 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کے وعدے پر قائم رہنے کا اعلان

ابو ظہبی (صدائے سچ نیوز) متحدہ عرب امارات نے امریکا میں 1.4 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کے  وعدے پر قائم...

iran attack on ras laffan lng hub iran attack on ras laffan lng hub
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایرانی حملوں نے قطر کی ایل این جی پیداواری صلاحیت 5 سال کیلئے 17 فیصد تک ختم کردی

دوحہ (صدائے سچ نیوز) قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد الکعبی نے کہا ہے کہ ایران کے حملوں نے...

Syed Abbas Haider Shah Advocate Syed Abbas Haider Shah Advocate
تازہ ترین2 گھنٹے ago

نامنصفانہ جنگ (صیہونی استکبار اور تنہا ایرانی استقامت)

تحریر: سید عباس حیدر شاہ ایڈووکیٹ تاریخ کے دھندلکوں میں جب بھی انسانیت نے عدل و انصاف کی شمع روشن...

Chairman OPF Syed Qamar Raza Naqvi attending dinner in England Chairman OPF Syed Qamar Raza Naqvi attending dinner in England
برطانیہ اور یورپ2 گھنٹے ago

او پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام

برمنگھم(صدائے سچ نیوز)اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں سابق صدر آزاد کشمیر...

mufti-popalzais-committee-announced-eid-ul-fitr-moon-sighting.png mufti-popalzais-committee-announced-eid-ul-fitr-moon-sighting.png
پاکستان2 گھنٹے ago

عید الفطر کا چاند، مفتی پوپلزئی کی کمیٹی نے اعلان کر دیا

پشاور (صدائے سچ نیوز) مفتی پوپلزئی کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی عیدالفطر ہفتہ کو منانے کا اعلان کردیا۔ ذرائع...

Iran attacks Haifa Port Iran attacks Haifa Port
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران نے اسرائیل کے بجلی گھر کو نشانہ بنادیا، مختلف علاقوں میں بجلی منقطع

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران نے اسرائیل کے شہر حیفہ کے بجلی گھر کو نشانہ بنا دیا، مختلف علاقوں میں...

gold gold
پاکستان11 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں فی اونس سونا ڈھائی فیصد سستا ہوگیا

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔...

Qatar Iran Qatar Iran
تازہ ترین11 گھنٹے ago

قطر کا ایران کے سفارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) قطر نے ایران کے سفارت خانے میں تعینات ملٹری سیکیورٹی اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے...

oil oil
تازہ ترین12 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ میں توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں توانائی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں...

Trending