پاکستان
سندھ بھر میں دفعہ 144میں توسیع کر دی گئی
کراچی (صدائے سچ نیوز) شہر قائد سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 میں ایک ماہ توسیع کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ہر قسم کے اجتماع، جلسے، جلوس، دھرنے اور احتجاج پر پابندی عائد ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں 5 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر مکمل پابندی رہے گی۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو فوری مقدمات درج کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع
واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 12 اکتوبر کو دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔ جس کی مدت میں آج ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔
-
پاکستان1 مہینہ agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
ایکسکلوسِو4 ہفتے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
پاکستان4 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 مہینے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
پاکستان3 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
اوورسیز پاکستانیز1 مہینہ agoبرطانیہ میں ازدواجی تحلیل: رجحانات، خدشات اور اصلاحی اقدامات

