تازہ ترین
ایران کی دشمن پر کاری ضرب، حزب اللہ کےساتھ ملکر میزائل داغ دیے،تل ابیب میں دھماکے، متعدد زخمی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی دشمن پر کاری ضرب،حزب اللہ کےساتھ مل کر میزائل داغ دیے،ایلات میں 10مقامات پر کلسٹر میزائل گرنےسےمتعددزخمی ہوگئے۔
ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ حملےکیےگئےہیں، آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنے میں ناکام ہوگیا،تل ابیب میں دھماکے،متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کےتحت حملوں کی نئی لہرکا آغاز کردیا،پاسداران انقلاب کےمطابق سعودی عرب الخرج میں امریکی فوجی اڈے پرمیزائلوں سےحملہ کیاجہاں ایف 35 اور ایف 16لڑاکا طیاروں کے تربیتی مراکز کونشانہ بنایا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملوں کی 51 لہر کا نام ‘یا علی بن موسی الرضا’ رکھا گیا، یہ حملہ شہید ابو القاسم بابائیان اور ان کی زوجہ کی یاد میں کیا گیا۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرونز کے بڑھتے حملوں کے بعد اسرائیل کے پاس میزائل روکنے والے انٹر سیپٹرز تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔
یاد رہےکہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں ایران کی جانب سے تل ابیب سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 15 روز میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں ایران میں 1444 افراد شہید ہوئے،اسرائیلی حملوں سے لبنان میں 773 افراد شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 15 روز میں ایرانی حملوں میں 11 امریکی فوجی مارے گئے۔
یواے ای میں 6، سعودیہ عرب میں 2 ، عراق میں 26، کویت میں 6، عمان میں 3، بحرین میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ کےمطابق جنگ کے باعث ایران میں 32 لاکھ افراد بےگھرہوئے، شہریوں کی فضائی حملوں کے باعث بڑے شہروں سے نقل مکانی جاری ہے،یواین نے خدشہ ظاہر کیا کہ جنگ جاری رہی تو خطے میں ایک بڑا انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان4 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
پاکستان2 ہفتے agoزیارات کے نام پر فراڈ، زائرین بے یار و مددگار، قافلہ سالار کیخلاف قانونی کاروائی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل

