تازہ ترین
اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نمازِ عید ادا کرنے سے روک دیا
یروشیلم (صدائے سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے سفاکی کی انتہا کردی، مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کو نمازِ عید ادا کرنے سے روک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 1967ء کے بعد پہلی بار رمضان کے اختتام پر مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند رکھا گیا، جس کے باعث فلسطینیوں کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلسل بمباری، اعلیٰ ترین قیادت کی شہادت کے باوجود بھی اسرائیل ایران میں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں ناکام
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور نمازیوں کو اندر جانے سے روک دیا، جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینیوں کو پرانے شہر کے باہر نمازِ عید ادا کرنا پڑی۔
اسرائیلی حکام نے اس اقدام کی وجہ ایران کے ساتھ کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کو قرار دیا ہے۔ تاہم فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ایک خطرناک مثال قائم کر سکتے ہیں، جس سے مستقبل میں بھی ایسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

