پاکستان
کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 زخمیوں اور دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار
کراچی (صداے سچ نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران تین ملزمان زخمی ہوگئے، جبکہ دو خواتین سمیت مجموعی طور پر پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس پولیس نے سی آر اے پٹہ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد زخمی ملزم خرم شہزاد عرف عرفان اشرف سمیت دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں ارشد علی عرف لنگڑا، نسرین اختر عرف شہناز اور صغریٰ عرف پروین شوکت بھی شامل ہیں، جبکہ ملزمان کے چھ ساتھی موٹرسائیکلیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے زخمی ملزم خرم شہزاد کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔ گرفتار ملزمان کے ہمراہ تین سالہ بچہ بھی موجود تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک آلٹو کار، دو موٹرسائیکلیں، دو پستول، نقد رقم اور مصنوعی زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔
ادھر گلشن معمار پولیس نے جنجال گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے بعد ڈاکو سلیمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

