پاکستان
کشمیر جلد آزادی کی صبح دیکھے گا،فیلڈ مارشل
مظفر آباد (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ کشمیر جلد آزادی کی صبح دیکھے گا،مسئلہ کشمیر کو ہرعالمی فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا،کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا، انہوں نے یادگارِ شہدائے جموں و کشمیر پر حاضری دی اور شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ پاکستان کی کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت غیر متزلزل ہے،بھارتی مظالم کشمیری عوام کی جدوجہد اور امنگوں کو دبا نہیں سکے۔
کشمیر جلد آزادی کی صبح دیکھے گا،مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے،مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
فیلڈ مارشل نے کشمیر میں تعینات افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود جوانوں کا بلند حوصلہ قابلِ تحسین ہے،کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

