پاکستان
لاہور ہائیکورٹ کا سرکاری ملازمین کے تبادلوں سے متعلق اہم فیصلہ
لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کے تبادلوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سرکاری ملازمت میں تبادلہ سروس کا حصہ ہے اور کوئی بھی ملازم اپنی مرضی کے اسٹیشن پر تعیناتی کا قانونی دعویٰ نہیں کر سکتا۔
عدالت نے واضح کیا کہ محض آٹھ دن کے اندر تبادلہ ہونا بذاتِ خود غیر قانونی نہیں ہے، جب تک تبادلے میں انتظامی بدنیتی ثابت نہ ہو، عدالت اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔
یہ فیصلہ جسٹس راحیل کامران نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں جاری کیا، عدالت نے بلڈنگ انسپکٹر محمد عمران ارشاد کی تبادلے کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی، درخواست گزار نے تبادلے کے محض آٹھ دن بعد عدالت سے رجوع کیا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید قرار دیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ کے بعد سابقہ قانون موثر نہیں رہا اور نئے قانون میں ملازمین کی تعیناتی کی مدت یعنی سیکیورٹی آف ٹینور کا کوئی تحفظ موجود نہیں لہٰذا محکمہ بلدیات کے ملازمین کسی مخصوص مدت تک ایک ہی جگہ تعیناتی کا حق نہیں رکھتے۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پرانے عدالتی نظائر نئے قانون کی موجودگی میں درخواست گزار کے کام نہیں آ سکتے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

