Connect with us

پاکستان

شہدائے مسجدِ خدیجہ الکبریٰ کی یاد میں مجلسِ ترحیم و مرکزی چہلم کا امام بارگاہ ابو ترابؑ میں انعقاد

Majlis Aza

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) مجلسِ ترحیم و شہیدِ مسجدِ خدیجہ الکبریٰ ترلائی کلاں الحاج زوار سید گل انداز حسین شاہؒ اور دیگر شہداء کا مرکزی چہلم امام بارگاہ ابو تُــرابٔ ضریح امام حسینؑ و غازی عباس علمدارؑ (فراش ٹاؤن اسلام آباد) میں زیرِ انتظام آلِ عبا فاؤنڈیشن منعقد کیا گیا ۔

تقریب کے تمام تر انتظامات خانوادہِ سید امتیاز حسین شاہ سبزواری مرحوم و فرزندانِ شہید گل انداز حسین شاہ ،سید عدنان حیدر سبزواری اور سید حسنین حیدر سبزواری اور آلِ عبا فاؤنڈیشن نے ادا کئے ۔

اس موقع پر سیکورٹی کہ فول پروف انتظامات آلِ عبا فاؤنڈیشن کے سکاؤٹس نے ضلعی انتظامیہ و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے بھرپور تعاون سے ادا کئے۔

مجلس ترحیم میں مُلک کہ طُول و عَرض سے مُحبانِ محمدؑ و آل محمد سمیت قائد ملت جعفریہ سید ساجد علی نقوی کہ فرزند ڈاکٹر عون ساجد نقوی اور مجلس وحدت المسلمین کہ وائس چیئرمین سید احمد اقبال رضوی نے شرکت کی اور پر اثر خطاب کیا۔

مجلس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جس کے بعد حدیث کساء پڑھی گئی ۔ ملک کے معروف منقبت خوانوں نے سلام و منقبت کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ مزید یہ کہ عالم اسلام کے جید علمائے کرام جن میں معروف عالم دین علامہ محسن رضا کاظمی ، بزرگ عالمِ دین شفا نجفی نے مرکزی خطاب کیا۔ اختتام مجلس پر دعا و خطابت سید زاہد حسین جعفری نے کی اور ذکرِمحمدؑ و آل محمدؑ سے تمام حاضرینِ مجلس کہ قلوب و اذہان کو روشن کیا۔

اس موقع پر اِس بات کا عہد کیا گیا جب تک خون کا ایک قطرہ بھی باقی ہے ہم محمدؑ و آل محمدؑ کہ نام پہ قربانیاں دیتے رہیں گے ۔

مجلس کے اختتام پر نوحہ خوانی و پرسہ کے بعد تمام حاضرین کیلئے افطار و نیازِ امام الحسینؑ کا وسیع انتظام کیا گیا۔ مجلس میں خواتین کی بھرپور تعداد نے شرکت کی اور ذکر محمدؑ و آل محمدؑ سے قلوب و اِذہان کو منور فرمایا ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Majlis Aza Majlis Aza
پاکستان2 گھنٹے ago

شہدائے مسجدِ خدیجہ الکبریٰ کی یاد میں مجلسِ ترحیم و مرکزی چہلم کا امام بارگاہ ابو ترابؑ میں انعقاد

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) مجلسِ ترحیم و شہیدِ مسجدِ خدیجہ الکبریٰ ترلائی کلاں الحاج زوار سید گل انداز حسین...

Nisar Hussain Nisar Hussain
پاکستان3 گھنٹے ago

سانحۂ ترلائی: سجدوں میں بجھے چراغ اور سو گھروں کا اندھیرا

تحریر: نثار حسین سجدوں میں بجھے چراغ, امیدیں ٹوٹ گئیں یہ صرف دھماکہ نہ تھا ایک بستی کی نبض پر...

karachi-ambulance karachi-ambulance
پاکستان12 گھنٹے ago

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے کے دوران گھر کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق

رحیم یارخان (صداۓ سچ نیوز) رحیم یارخان میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے کے دوران چھت گرنے کے...

US-Germany US-Germany
تازہ ترین12 گھنٹے ago

جرمنی نے ایران کیخلاف فوجی تعاون کی امریکی درخواست مسترد کردی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی تعاون کی درخواست جرمنی نے مسترد کردی۔  غیرملکی...

Ali-Larijani Ali-Larijani
تازہ ترین12 گھنٹے ago

آپ کس طرف ہیں؟ علی لاریجانی کا مسلم ممالک سے سوال

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے سامنے...

trump trump
تازہ ترین13 گھنٹے ago

جنگ جاری رکھنی ہے یا ترک کرنی ہے، ٹرمپ کے فیصلے کا وقت آگیا، امریکی اخبار کی رپورٹ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شروع ہونے والی مشرق وسطیٰ کی جنگ...

psl-11-logo psl-11-logo
پاکستان13 گھنٹے ago

پی ایس ایل ٹکٹس کی آن  لائن فروخت کل دوپہر 12 بارہ بجے سے شروع ہو گی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کل دوپہر 12...

us-dollar us-dollar
پاکستان13 گھنٹے ago

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے...

pakistani-notes pakistani-notes
پاکستان13 گھنٹے ago

وزیراعظم  کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف  نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید کے موقع پر بڑا اعلان...

european-union european-union
تازہ ترین14 گھنٹے ago

یورپی یونین کا مشرق وسطیٰ کیلئے 525 ملین ڈالر انسانی امداد کا اعلان

یورپی یونین (صداۓ سچ نیوز) یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ کیلئے 525 ملین ڈالر انسانی امداد کا اعلان کر دیاہے...

Trending