تازہ ترین
میٹا نے مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس کے سوشل پلیٹ فارم ’مولٹ بک‘ خرید لیا
کیلیفورنیا (صداۓ سچ نیوز) دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی میٹا نے ایک نیا پلیٹ فارم خرید لیا ہے جو انسانوں کے لیے نہیں بلکہ بوٹس کے لیے ہے۔
کمپنی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے مولٹ بک کو خرید لیا ہے، جو ایک ایسا سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے جہاں اے آئی ایجنٹس خودمختار انداز میں ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں۔
مولٹ بک گزشتہ ماہ سیلیکون ویلی میں موضوعِ بحث بن گیا تھا، جہاں لانچ کے چند ہی دنوں میں لاکھوں بوٹس رجسٹرڈ ہو گئے۔ بعض ماہرین کے نزدیک یہ ایک بڑی پیش رفت تھی کیونکہ اس نے دکھایا کہ جب اے آئی ایجنٹس انسانوں کی طرح باہم میل جول کرتے ہیں تو کیا ممکن ہو سکتا ہے۔
تاہم کچھ ناقدین نے اسے جعلی ایجنٹس، اے آئی سے بنے کم معیار کے مواد اور سکیورٹی خدشات سے بھرپور قرار دیتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔
میٹا نے یہ پلیٹ فارم ایسے وقت میں خریدا ہے جب چند ہفتے قبل اوپن اے آئی نے مولٹ بک کے پسِ منظر میں موجود ٹیکنالوجی کے بانی کو اپنی کمپنی میں شامل کر لیا تھا۔
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
پاکستان1 ہفتہ agoزیارات کے نام پر فراڈ، زائرین بے یار و مددگار، قافلہ سالار کیخلاف قانونی کاروائی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل

