Connect with us

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت میں اضافہ، سونا بھی مہنگا ہو گیا

oil

مشرق وسطیٰ (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز بند ہونے سے خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے میں تیل کی سپلائی اور شپنگ روٹس کو درپیش خطرات نے قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے، امریکی خام تیل کی قیمت میں 10.98 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 74.38 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

برطانوی برینٹ خام تیل 11.81 فیصد اضافے کے بعد 81.89 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں نقل و حمل متاثر ہوتی ہے تو عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں نمایاں کمی آسکتی ہے، جس کے اثرات مزید قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں۔

ادھر محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جانے والے اثاثوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، عالمی سطح پر سونے کی قیمت 1.53 فیصد اضافے کے بعد 5,339 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ چاندی 0.79 فیصد اضافے کے ساتھ 94.43 ڈالر فی اونس میں فروخت ہوئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق خطے کی صورتحال بدستور غیر یقینی ہے اور کشیدگی برقرار رہنے کی صورت میں توانائی اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

iran iran
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کا امریکی لڑاکا طیارے کو تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے امریکی لڑاکا طیارے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے...

plane plane
پاکستان7 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان سے اوور فلائنگ، کروڑوں ڈالرز کی آمدنی متوقع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث...

nato secretary-general nato secretary-general
تازہ ترین7 گھنٹے ago

نیٹو ایران کے خلاف جنگ میں حصہ نہیں لے گا، سیکرٹری جنرل

نیٹو (صداۓ سچ نیوز) نیٹوکے سیکرٹری جنرل نے واضح کیا ہے کہ اتحاد ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی...

m-tag m-tag
پاکستان7 گھنٹے ago

ایم ٹیگ چوری ہونےپرفوری مقدمہ درج کرانے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے  شہریوں کوایم ٹیگ چوری ہونےپرفوری مقدمہ درج کرانے کی ہدایت...

inflation inflation
پاکستان8 گھنٹے ago

ملک میں 15 ماہ کے بعد مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک میں 15 ماہ کے بعد مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،پاکستان شماریات...

israel defese miister israel defese miister
تازہ ترین8 گھنٹے ago

حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم اب ہماری ہٹ لسٹ پر ہیں ، اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ خامنہ ای کے بعد حزب...

cyprus cyprus
تازہ ترین8 گھنٹے ago

 برطانوی فوجی اڈہ نشانہ، قبرص ہدف نہیں تھا، قبرص حکومت

تہرا ن (صداۓ سچ نیوز) ایران کی جانب سے قبرص میں موجود برطانوی فوجی اڈے پر حملے کے بعد قبرص...

Iran-Nuclear Iran-Nuclear
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران کی ایٹمی تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) عالمی جوہری توانائی کے ادارے (آئی اے ای اے) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی...

Wife-Khamnaei-Iran Wife-Khamnaei-Iran
تازہ ترین9 گھنٹے ago

آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہو گئیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ منصوره خجستہ باقرزادہ زخموں کی...

America-Flag America-Flag
تازہ ترین10 گھنٹے ago

کویت کے دفاعی نظام نے غلطی سے امریکی ایف 15 طیاروں کو نشانہ بنایا، امریکہ

کویت سٹی (صدائے سچ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق کویت کے دفاعی نظام نے غلطی سے 3 امریکی ایف...

Trending