برطانیہ اور یورپ
فرانس میں نئی پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے عہدے کا چارج لے لیا
پیرس (صدائے سچ نیوز)فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے پرنسپلٹی آف موناکو میں بطور سفیر اپنی اسناد سفارت پیش کر دیں۔ فرانس میں پاکستانی سفارت خانہ کے آفیشل ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستانی سفیر نے کو موناکو کے شاہی محل میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران اپنی اسناد سفارت پیش کیں ۔
شاہی محل آمد پر پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پرنسپلٹی آف موناکو کی محافظ کمپنی ڈیس کیرابینیرز کا معائنہ کیا، اس کے بعد انہیں شاہی محل کے ہال آف مررز میں لے جایا گیا جہاں انہوں نے پرنسپلٹی آف موناکو کے فرمانروا شہزادہ البرٹ دوم کو باضابطہ طور پر اپنی اسناد سفارت پیش کیں ۔
اسناد سفارت پیش کرنے کے بعد سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے تہنیتی پیغامات شہزادہ البرٹ کو پہنچائے ۔ انہوں نے موناکو کے ساتھ دوطرفہ مکالمہ اور تعلقات کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی پرخلوص خواہش کا بھی اظہار کیا۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

