پاکستان
نیب نے مریم نواز اور نواز شریف کی تفتیش بند کرنے کی درخواست دائر کر دی
لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور نواز شریف سے متعلق پیشرفت ہوئی ہے۔
نیب لاہورنے عدالت سے درخواست کی ہے کہ چوہدری شوگرملزکی تفتیش بند کرنے کی منظوری دی جائے کیونکہ مریم نواز اور نوازشریف تفتیش میں کرپشن میں ملوث نہیں پائے گئے۔
احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے درخواست پرسماعت کی اورفریقین کونوٹس جاری کرکے کارروائی 3 مارچ تک ملتوی کردی۔
نیب کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے 4 فروری کے احکامات کی روشنی میں یہ درخواست دائرکی گئی ہے تاکہ تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری حاصل کی جا سکے۔
عدالت نے سماعت کے دوران فریقین کو موقع دیا کہ وہ اپنی رائے پیش کریں، نیب کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیس کی مزید کارروائی غیر ضروری ہے۔
یہ پیشرفت سیاسی اور قانونی حلقوں میں اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس سے سابق وزیراعظم اور پنجاب کی وزیر اعلیٰ کے خلاف نیب کی کارروائی کے مستقبل کا تعین ہو گا۔
-
پاکستان2 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 مہینہ agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان4 مہینے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
پاکستان4 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز

