Connect with us

پاکستان

نیپرا نے کے الیکٹرک پر ڈھائی کروڑ جرمانہ کردیا

K Electric

کراچی (صدائے سچ نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کی بجلی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک (کے ای ) کو اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے (25 ملین روپے) کا جرمانہ کرتے ہوئے جرمانہ 15 دن کے اندر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ جرمانہ جنوری 2023 میں ہونے والے ملک گیر بجلی بریک ڈاؤن کے باعث عائد کیا گیاہے۔

نیپرا نے بتایا کہ کے-الیکٹرک نے جنوری 2023 کے بڑے پاور بریک ڈاؤن کے دوران بجلی بحال کرنے کے لیے ’ بلیک اسٹارٹ فسیلٹیز’ (Black Start Facilities) استعمال کرنے کی کوشش کی، جو اس وقت استعمال کی جاتی ہیں جب کے ای کے پلانٹس مکمل طور پر بند ہو جائیں، مگر یہ کوششیں بار بار ٹرپنگ کے باعث ناکام رہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا: ’ لائسنس ہولڈر (کے ای) کے زیادہ تر پاور پلانٹس کی بلیک اسٹارٹ فسیلٹیز پر بار بار ناکام کوششیں اور ان کی مسلسل ٹرپنگ اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ لائسنس ہولڈر نے بلیک اسٹارٹ فسیلٹی کی موک ٹیسٹنگ نہیں کی۔’

مزید کہا گیا:’ موک ٹیسٹنگ (Mock Testing) لائسنس ہولڈر اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تیاری کے لیے نہایت اہم مرحلہ ہے تاکہ وہ بلیک آؤٹ کی صورتحال سے نمٹ سکیں، کیونکہ یہ بلیک اسٹارٹ فسیلٹی کی فعالیت کو یقینی بناتی ہے۔’

کے-الیکٹرک نے اس پر ردِعمل دیتے ہوئے بجلی کے نظام کے بیٹھنے کی ذمہ داری نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (NTDC) کے پاور نیٹ ورک پر عائد کی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق:’ اتھارٹی (نیپرا) نے لائسنس ہولڈر کے جمع کرائے گئے جوابات کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ لائسنس ہولڈر نے 23 جنوری 2023 کے پاور بریک ڈاؤن کو این ٹی ڈی سی کے 500 کلو وولٹ نیٹ ورک میں خرابی سے منسلک کیا، جس کے نتیجے میں اس کے اپنے نظام میں بھی سلسلہ وار ناکامی (Cascading Failure) واقع ہوئی۔’

اتھارٹی نے مزید کہا:’ اگرچہ یہ درست ہے کہ مربوط پاور سسٹمز بڑے گرڈ میں رکاوٹوں سے متاثر ہو سکتے ہیں، مگر لائسنس ہولڈر کا یہ مؤقف کہ اس کا پورا استحکام این ٹی ڈی سی کے نیٹ ورک پر منحصر ہے، اس کی اپنی تیاری کے بارے میں تشویش پیدا کرتا ہے، خاص طور پر جب وہ ایک عمودی طور پر منسلک (Vertically Integrated) یوٹیلیٹی ہے۔’

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ishaq-dar ishaq-dar
پاکستان2 منٹس ago

سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکے وزرائے خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکےوزرائےخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت پر سعودی...

trump trump
تازہ ترین10 منٹس ago

کیوبا اگلا ہدف؟ ٹرمپ کے بیان سے عالمی سیاست میں ہلچل، کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حالیہ بیان نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی...

imf-pakistan-latest-talks imf-pakistan-latest-talks
پاکستان17 منٹس ago

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی...

iran-attack iran-attack
تازہ ترین26 منٹس ago

ایران کا بڑا حملہ،کویت میں 6 امریکی جہاز تباہ، سلطان ائیربیس میں بھی امریکا کو بھاری نقصان، کئی امریکی فوجی مارے جانے کا دعوی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے اسرائیل پر ایک اور تگڑا وار کرتے ہوئے کلسٹرمیزائل داغ دیے،جس کے نتیجے میں...

social media social media
پاکستان36 منٹس ago

بذریعہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کیخلاف ڈس انفارمیشن مہم بے نقاب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے خلاف ایک منظم اور اسٹریٹجک ڈس انفارمیشن مہم بے نقاب ہوئی ہے، جس...

hafiz-naeem-ur-rehman hafiz-naeem-ur-rehman
پاکستان44 منٹس ago

ٹرمپ اور نیتن یاہو شیطان کے پجاری ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، نتائج جلد سامنے آئیں گے، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران سے بات چیت کی تصدیق کردی،کہا ایران کے...

hezbollah hezbollah
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

حزب اللّٰہ کا اسرائیلی جنگی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر کرنے کا دعویٰ

بیروت (صداۓ سچ نیوز) حزب اللّٰہ نے بیروت میں اسرائیلی جنگی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے  والا...

tehran-historic-university attacked tehran-historic-university attacked
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

تہران کی تاریخی یونیورسٹی پر بمباری، عالمی سطح پر شدید ردعمل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع اہم تعلیمی ادارے تہران سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونی ورسٹی پر...

gold gold
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران جنگ کے باوجود سونے کی قیمتوں میں اضافہ کیوں نہیں ہوا؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف جاری جنگ اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں...

Trending