تازہ ترین
جب تک میں وزیرِ اعظم ہوں، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونگے، نیتن یاہو
تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جب تک میں اسرائیل کا وزیرِ اعظم ہوں تب تک ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔
نیتن یاہو نے حال ہی میں ایک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو تباہ کرنے کے ایرانی منصوبے پر عمل درآمد روکا ورنہ آج ایران کے پاس ایسا کرنے کے لیے ایٹمی ہتھیار یا ایٹم بم موجود ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی دوستوں، امریکی فضائیہ اور امریکی فوج کے ساتھ مل کر ہم نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا۔
اسرائیلی وزیرِاعظم نے کہا کہ ہم نے ایران کے جوہری ڈھانچے کو تباہ کر دیا، ایران کے دہشت گردی کے محور کو توڑ دیا۔
انہوں نے امریکا ایران مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں چاہے کچھ بھی ہو، معاہدہ ہو یا نہ ہو، مگر جب تک میں اسرائیل کا وزیرِ اعظم ہوں، ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: جوہری مقامات پر آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو آنے کی اجازت دینے کا کوئی ارادہ نہیں، اسماعیل بقائی
نیتن یاہو نے لبنان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمیں اپنے لوگوں کی حفاظت کی ضرورت ہے، ہم جنوبی لبنان میں سیکیورٹی زون میں رہیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے، ہماری لبنان کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہے، ہماری حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ ہے جو لبنان کو دہشت زدہ کر کے ہماری تباہی کا خواہاں ہے، ہم لبنان کے ساتھ امن قائم کریں گے اور میں اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کرنے کا منتظر ہوں۔
-
پاکستان3 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو8 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان3 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

