Connect with us

پاکستان

پانی سے بھی بلڈ پریشر ہائی ہو سکتا ہے، نئی تحقیق سامنے آگئی

high-blood-pressure

امریکہ (صداۓ سچ نیوز ) اکثر افراد نمک کو اپنے کھانے کی پلیٹ تک محدود سمجھتے ہیں اور یہی خیال کرتے ہیں کہ نمک کا زیادہ استعمال صرف غذا کے ذریعے ہی جسم میں داخل ہوتا ہے، مگر ایک نئی تحقیق نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ پینے کے پانی میں موجود نمک بھی ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتا ہے۔

فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق کے مطابق پینے کے پانی میں موجود سوڈیم خاموشی سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ پانی میں نمک کی زیادہ مقدار اور ہائی بلڈ پریشر کے درمیان واضح تعلق موجود ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو ساحلی علاقوں یا سمندر کے قریب رہائش پذیر ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد لوگوں میں خوف پیدا کرنا نہیں بلکہ ایک ایسے ماحولیاتی عنصر کی نشاندہی کرنا ہے جو بڑی تعداد میں افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں لوگ پہلے ہی ضرورت سے زیادہ نمک اپنی خوراک کے ذریعے استعمال کرتے ہیں، جبکہ پینے کے پانی میں شامل اضافی سوڈیم اس مقدار کو مزید بڑھا دیتا ہے۔

اس تحقیق میں امریکا، بنگلادیش، ویتنام، کینیا، آسٹریلیا اور مختلف یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 74 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ نتائج سے پتا چلا کہ جو افراد زیادہ نمک یا کھارے پانی کا استعمال کرتے ہیں، ان کا بلڈ پریشر دیگر افراد کے مقابلے میں قدرے زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق نمکین پانی کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہونے کا خطرہ 26 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ یہ رجحان خاص طور پر ساحلی علاقوں میں زیادہ نمایاں پایا گیا، جہاں زیر زمین پانی پینے کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے اور اس میں اکثر نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ بظاہر بلڈ پریشر میں یہ اضافہ معمولی محسوس ہوتا ہے، تاہم ماہرین صحت کے مطابق بلڈ پریشر میں معمولی اضافہ بھی دل، گردوں اور دیگر اعضا پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔

دنیا بھر میں تین ارب سے زائد افراد ساحلی علاقوں یا ان کے قریب رہتے ہیں، جہاں کھارے یا نمکین پانی کا استعمال عام ہے۔ ماہرین کے مطابق صاف اور کم نمک والا پانی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے بی ایم جے گلوبل ہیلتھ میں شائع کیے گئے ہیں، جنہوں نے پینے کے پانی کے معیار پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Israeli-airstrikes Israeli-airstrikes
تازہ ترین9 گھنٹے ago

اسرائیلی جنگی طیاروں کے شام میں فوجی ہوائی اڈے پر فضائی حملے

ادلب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی شام کے صوبے ادلب کے مشرقی دیہی علاقے میں واقع ایک...

supreme-court, imran khan supreme-court, imran khan
پاکستان9 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کا بانئ پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانئ پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ طلب کرتے...

Abbas Iraqchi Abbas Iraqchi
تازہ ترین9 گھنٹے ago

دشمن کی غیر مشروط ہتھیار ڈالوانے کی امید پوری نہ ہوسکی، ایران فاتح بن کر ابھرا ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے...

plane plane
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکا میں بھارتی تارکینِ وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، 4,800 سے زائد ڈی پورٹ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسی کے تحت تارکینِ وطن کے خلاف بڑے...

parliment parliment
پاکستان10 گھنٹے ago

اسلام آباد میں موسلادھار بارش، پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتیں ٹپکنے لگیں

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کی مختلف چھتیں ٹپکنے لگیں، جس...

IRGC IRGC
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکیوں سے بات چیت نہیں ہورہی، ان کے پاس شکست ماننے اور شرائط قبول کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ امریکیوں سےکسی قسم کی بات...

Trump Trump
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ایران جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف مزید گرادیا

ایران جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف مزید گرادیا۔ برطانوی خبرایجنسی رائٹرز اور اِپسوس کےسروے کےمطابق...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین11 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں توسیع کے حوالے سے غیریقینی صورتحال برقرار ہے، جس کے باعث...

former-congressman، trump former-congressman، trump
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکی حکام ایران کیخلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے امکان پر گفتگو کر رہے ہیں، سابق رکنِ کانگریس کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی سابق رکنِ کانگریس مارجوری ٹیلر گرین نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن میں حکام...

aircraft-destroyed aircraft-destroyed
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 100 ایرانی طیارے تباہ ہوئے،کوشش ہے مواصلات کا تباہ انفرا اسٹرکچر جلد بحال کیا جائے، ایرانی وزیر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی وزیر برائے مواصلات فرازانے صادق نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں...

Trending