پاکستان
پارٹی اعتماد پر پورا اتروں گا، ایکشن کمیٹی حقیقت ہے، تسلیم کرناہوگا، نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھورکا کہنا ہے کہ آج میرے اوپر بھاری ذمہ داری ہے،ہم سیاسی ورکر ہیں،پارٹی اعتماد پر پورا اتروں گا۔
وزیر اعظم بننے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ سفر پھولوں کا نہیں کانٹوں کا ہے،ایکشن کمیٹی حقیقت ہے،اس کو تسلیم کرناہوگا۔
عوام کی فلاح اور خدمت کےلیے20رکنی کابینہ تشکیل دیں گے۔عوام کی بہتری کے لیے دن رات کام کریں گے۔
عوامی حقوق کے لیے آخری حد تک جائیں گے،آج عوام کی حکومت قائم ہوئی ہے،وزیراعظم ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھل رہےہیں،عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی ایشوز بارے 28ویں ترمیم بھی جلد پاس ہوگی،سینیٹر رانا ثنااللہ
ہمارے وزرا عوام کیلئے ہروقت دستیاب ہوں گے،سیاسی قیادت کمزور ہوچکی ،ہمارے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہے،کوشش ہوگی آنے والے6سے7ماہ عوام کی خدمت کرسکوں۔
مظفرآباد میں ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کرتا رہا ہوں،سیکریٹری کو ایک گاڑی رکھنے کی اجازت ہوگی۔
نومنتخب وزیراعظم نے سیکریٹریز کی تعداد 20کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل اور سینئر سیکریٹری کی آسامیاں ختم کردی ہیں۔
ڈرائیورز کی آسامی کو گریڈ 5میں اپ گریڈ کیاجائے گا،گریڈ ایک کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ اضافی دی جائےگی۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

