پاکستان
پی ایس ایل ٹکٹس کی آن لائن فروخت کل دوپہر 12 بارہ بجے سے شروع ہو گی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کل دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی۔
حکام کے مطابق فزیکل ٹکٹس 24 مارچ سے کوریئر سروس کی شاخوں پر دستیاب ہوں گے۔ لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ کی قیمت 250 روپے سے شروع ہوگی جبکہ فیصل آباد میں سستا ترین جنرل ٹکٹ 300 روپے کا ہوگا۔
اسی طرح ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ کی قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی فروخت نئے دور کا آغاز ہے اور ٹکٹس کی قیمتیں کم رکھی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین میچز دیکھنے اسٹیڈیم آ سکیں۔
-
پاکستان1 دن agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان4 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 دن agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع

