تازہ ترین
عراق سے حملوں کیخلاف کارروائی کا اختیار صرف عراقی حکومت کو ہے، عراقی وزیراعظم
بغداد (صداۓ سچ نیوز) عراق میں امریکی اور سعودی افواج کی کارروائیوں کے بعد عراقی وزیراعظم کے دفتر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی سرزمین سے کسی بھی قسم کے حملوں کے خلاف کارروائی کا اختیار صرف عراقی حکومت کے پاس ہے۔
وزیراعظم کے دفتر کے مطابق عراقی سیکیورٹی کونسل نے امریکی اور سعودی حملوں کے معاملے پر ضروری سفارتی اقدامات کے لیے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بیان میں تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں اور ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جو خطے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔
عراقی وزیراعظم کے دفتر نے واضح کیا کہ حکومت عراق کو علاقائی تنازعات سے دور رکھنے کی پالیسی پر کاربند ہے اور ملکی خودمختاری و استحکام کے تحفظ کے لیے سفارتی اور قانونی ذرائع اختیار کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ امریکی اور سعودی افواج نے عراق میں مبینہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے مراکز پر حملے کیے، جسے سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کا جواب قرار دیا گیا۔
عراقی ملیشیا کے مطابق حملوں میں 20 اموات ہوئیں، 32 افراد زخمی ہوئے، حملے ملیشیا کے ہیڈ کوارٹرز پر کیے گئے، سب سے بڑا حملہ صوبے نینوا میں ہوا جہاں 10 افراد مارے گئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق کارروائی ڈرون حملوں کے جواب میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ مل کر کی گئی۔
امریکی فوج نے کہا کہ حملے ایران سے وابستہ مسلح گروہوں کے خلاف کیے گئے، یہ گروہ امریکی فورسز اور سعودی توانائی ڈھانچے پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے ۔
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

