اوورسیز پاکستانیز
اوورسیزپاکستانیوں کیلئےپاک آئی ڈی ایپ سے گاڑیاں رجسٹر اور ٹرانسفر کی سہولت متعارف
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیےاسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک نئی ڈیجیٹل سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے وہ اب گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے مکمل کر سکیں گے۔
ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستانی سفارتخانوں کے چکر لگانے یا وکالت نامے بھیجنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 274 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا
اب گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ وہاں اپنی بائیومیٹرکس ریکارڈ کرائیں، ، ہم گاڑی کے ٹرانسفر کو یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایپ کے ذریعے بائیومیٹرکس جمع کرانا شناخت کے ثبوت کے طور پر کام کرے گا، جس سے علیحدہ ٹرانسفر آرڈر (TO) فارم کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم، انہوں نے بیچنے والے اور خریدنے والے دونوں سے کہا کہ مناسب دستاویزات کا خیال رکھیں۔
بلال اعظم نے کہا کہ جب بھی آپ کوئی گاڑی بیچیں، تو براہ کرم اپنے ٹرانسفر لیٹر پر دستخط کریں اور خریدار کو حوالے کریں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بائیومیٹرک تصدیق اور دستخط شدہ ٹرانسفر لیٹر قانونی تقاضے ہیں۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

