پاکستان
خلیجی ممالک میں جنگ، پاکستان نے پورٹ قاسم پر بین الاقوامی کارگو سامان عارضی طور رکھنے کیلئے جگہ مہیا کر دی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت بڑھ گئی، بین الاقوامی کارگو کیلئے پورٹ قاسم پر عارضی سہولت مہیا کردی گئی، 17 ایکڑ سے زائد رقبہ مختص کردیا گیا۔
خلیجی ممالک میں جنگ اور ہنگامی حالات کے باعث پاکستان کی عالمی سطح پر اہمیت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے پیش نظر بین الاقوامی کارگو کو عارضی طور پر رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق انٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹ کارگو کیلئے 16.9 ایکڑ پر محیط ایریا مختص کر دیا گیا ہے جہاں رکے ہوئے کنٹینرز اور کارگو کو پورٹ قاسم کراچی میں محفوظ رکھا جا سکے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ انشورنس کمپنیوں کی جانب سے کوریج نہ ملنے کے باعث متعدد جہاز رک گئے ہیں جبکہ عالمی سطح پر تیل، سامان اور شپنگ کی قیمتوں میں اضافے سے سپلائی چین بھی متاثر ہوئی ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ہنگامی صورتحال کے تحت کسٹمز ایکٹ انیس سو انہتر کے سیکشن اٹھہتر کے تحت کیا گیا ہے تاکہ عالمی تجارت کے تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے۔
-
پاکستان3 دن agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 دن agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع

