Connect with us

پاکستان

کشمیر اور فلسطین ایشوز سے قانون کی حکمرانی کمزور پڑ رہی ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کا موقف

نیویارک(صدائے سچ نیوز)پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ایک منصفانہ اور پرامن عالمی نظام کا انحصار بین الاقوامی قانون کے مستقل اور عالمگیر اطلاق پر ہے تاہم خبردار کیا کہ جموں و کشمیر یا فلسطین کا معاملہ ہو استثنی اور قانونی اصولوں پر چنا کی بنیاد پر عمل درآمد سے قانون کی حکمرانی کمزور پڑ رہی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی ششم کمیٹی کیایجنڈا آئٹم 84 قومی اور بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی پر بحث سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ قانون کی حکمرانی انسانی تہذیب کی اساس اور سماجی و اقتصادی ترقی و خوش حالی کے لیے قوتِ افزا عنصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک قانونی تصور نہیں بلکہ عالمی امن اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے ایک لازمی اخلاقی اور ادارہ جاتی ستون ہے۔
بڑھتی ہوئی جغرافیائی رقابتوں اور بین الاقوامی قانون سے انحراف کے تناظر میں انہوں نے خبردار کیا کہ قانون کی حکمرانی کو طاقت کی سیاست اور یک طرفہ اقدامات کے ذریعے مجروح کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے دانستہ اقدامات اس قانونی ڈھانچے کو متزلزل کر رہے ہیں جو کبھی ناقابل تردید سمجھا جاتا تھا اور اس سے عالمی نظام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ ہم علاقائی توسیع پسندی اور ان اصولوں کے زوال کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو کبھی مقدس سمجھے جاتے تھے۔

پاکستانی سفیر نے جموں و کشمیر اور فلسطین میں طویل قابضانہ تسلط اور جبر کی مثال دی جہاں قانون کی حکمرانی کی صریح پامالی سب سے نمایاں ہے اور کہا کہ استثنی کے خاتمے اور دہائیوں پر محیط قبضوں کے خاتمے کی ابتدا حقیقی معنوں میں بین الاقوامی قانون کی پاسداری سے ہونی چاہیے کیونکہ جواب دہی کے بغیر امن ایک سراب بن کر رہ جاتا ہے۔

بھارت کی مئی 2025 کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے سفیر عاصم افتخار نے اسے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور پاکستان کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا، جس میں 54 بے گناہ شہری شہید ہوئے۔
انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کے سخت تر نفاذ کی اشد ضرورت ہے، پاکستان کی دفاعی کارروائی مکمل طور پر متناسب، قانونی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق تھی جو اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان کے قانونی اصولوں پر غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ امن اور ترقی کا براہ راست تعلق قانون کی حکمرانی سے ہے، اس تناظر میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے رواں سال سلامتی کونسل کی صدارت میں متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد 2788 کا حوالہ دیا، جو تنازعات کے پرامن حل کے اصول کو فروغ دیتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں خود بین الاقوامی قانون کا حصہ ہیں اور رکن ممالک پر ان کا پابند اثر ہوتا ہے، اس لیے ان کے مثر نفاذ کے ذریعے ان کی ساکھ کا تحفظ تمام معاملات میں یقینی بنایا جانا چاہیے۔اقوامِ متحدہ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کو زیادہ جمہوری بنایا جائے تاکہ ابھرتے ہوئے اصول منصفانہ اور مساوی ہوں، نہ کہ استثنائی، محدود یا امتیازی ہوں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں خودمختاری کی مساوات، حق خودارادیت، عدم استعمال طاقت اور عدم مداخلت کو اپنی سفارت کاری کی اخلاقی اور قانونی بنیاد سمجھتا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان ایک ضابطہ قانون پر مبنی عالمی نظام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور اس بات پر زور دیا کہ قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے تاکہ دنیا کو انارکی، تنازع اور انتشار سے نکال کر تعاون، امن، ترقی اور استحکام کی جانب گامزن کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

CM KPK Muhammad Sohail Afridi CM KPK Muhammad Sohail Afridi
پاکستان3 دن ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان

پشاور (صدائے سچ نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان...

India cricket India cricket
تازہ ترین3 دن ago

بھارتی ٹیم نے مسلسل ٹاس ہارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

رانچی (صدائے سچ نیوز) بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل ٹاس ہارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔...

Finance Minister Muhammad Aurangzaib Finance Minister Muhammad Aurangzaib
پاکستان3 دن ago

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول...

Imran Khan Imran Khan
پاکستان3 دن ago

سابق وزیرِاعظم عمران خان اور بانی پی ٹی آئی کو قانونی ملاقات کے حق سے محروم کرنے کی شدید مذمت

کراچی (صدائے سچ نیوز) ڈاکٹر صفدر علی عباسی، صدر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز، اور محترمہ ناہید خان، سابق وزیرِاعظم شہید...

pakistan peoples party pakistan peoples party
پاکستان3 دن ago

پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت

کراچی (صدائے سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز ڈاکٹر...

Railway Minister Haneef Abbasi meets President ICCI Railway Minister Haneef Abbasi meets President ICCI
پاکستان4 دن ago

حکومت تاجر برادری کو درپیش چیلنجز حل کرنے کے لیے پرعزم ہے، حنیف عباسی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہفتہ کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ...

Nisar Hussain Logo Nisar Hussain Logo
اوورسیز پاکستانیز4 دن ago

میلبورن میں نبض شناسوں کیساتھ شام

ڈاکٹروں کے جھرمٹ میں گزری ہوئی وہ شام بھی کیا ہی رنگین تھی اور وہ بھی امراضِ قلب کے نامور...

Chakwal Police Arrests Drug Smuggler Chakwal Police Arrests Drug Smuggler
پاکستان4 دن ago

ایس ایچ او ماڈل تھانہ سٹی چکوال کی بڑی کارروائی، 7 کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار

چکوال (صدائے سچ نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی ہدایات پر اور ایس ڈی پی...

Shafqat Abbas DG PID Lahore Shafqat Abbas DG PID Lahore
پاکستان5 دن ago

نوجوانوں میں ڈیجیٹل لٹریسی اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ، ڈی جی پی آئی ڈی لاہور شفقت عباس

لاہور (صدائے سچ نیوز) ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور شفقت عباس نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں ڈیجیٹل لٹریسی...

fbr-chairman fbr-chairman
پاکستان5 دن ago

وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح کم کرنے کی ہدایت کردی، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے...

Trending