Connect with us

پاکستان

پاکستان کی معاشی شرح نمو مقررہ ہدف سے کم رہنے، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

economy

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی کارکردگی میں بہتری کے باوجود رواں مالی سال شرح نمو حکومتی ہدف سے کم اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں شرح نمو 3.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے 4 فیصد کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ اوسط مہنگائی 8.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق توانائی، لاجسٹکس اور زرعی لاگت میں اضافہ مہنگائی پر دباؤ ڈالے گا جبکہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے تیل کی درآمدی لاگت بڑھنے اور خلیجی ممالک میں معاشی سرگرمی متاثر ہونے سے پاکستانی ترسیلات زر میں کمی کا خطرہ ہے۔

ٹیکس آمدن میں کمی، زرعی شعبے کو موسمی نقصانات اور توانائی و سرکاری اداروں کی اصلاحات میں تاخیر کو بھی معیشت کے لیے خطرات قرار دیا گیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق مالی سال 2025-26 میں شرح نمو 3.7 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کے 3.2 فیصد سے بہتر ہے جبکہ معاشی اصلاحات، زرمبادلہ ذخائر، نجی سرمایہ کاری اور عالمی مالیاتی منڈی تک دوبارہ رسائی نے معیشت کو سہارا دیا۔

رپورٹ کے مطابق اپریل اور مئی میں یورو اور پانڈا بانڈز کے اجرا نے بھی پاکستان کے لیے دوبارہ عالمی مارکیٹ کے دروازے کھولے۔ ایس اینڈ پی اور موڈیز نے 2026 میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کی تاہم اے ڈی بی نے مالی اور بیرونی استحکام کے لیے اصلاحات کا تسلسل ضروری قرار دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pak-Army Pak-Army
پاکستان24 منٹس ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

مستونگ (صداے سچ نیوز) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔...

pmshehbaz sharif and saudi crown prince pmshehbaz sharif and saudi crown prince
پاکستان30 منٹس ago

سعودیہ کی سلامتی اور اسلام کے مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے مملکت کیساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا ہےکہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور اسلام کے...

Zahran Mamdani Netanyahu Zahran Mamdani Netanyahu
تازہ ترین36 منٹس ago

نیتن یاہو جنگی مجرم، فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی کے معمار ہیں، ظہران ممدانی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے شہر نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے درمیان...

BISE-Lahore-matric-result-2026 BISE-Lahore-matric-result-2026
پاکستان1 گھنٹہ ago

پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور بورڈ...

economy economy
پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان کی معاشی شرح نمو مقررہ ہدف سے کم رہنے، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان...

Afghan Nationals in Balochistan Afghan Nationals in Balochistan
پاکستان1 گھنٹہ ago

فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، خواتین اور بچوں سمیت 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرحراست

دانا سر بائی پاس (صداۓ سچ نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دانا سر بائی پاس میں کارروائی کرتے...

Rangers Rangers
پاکستان3 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، پنجاب حکومت نے فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کر دی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب...

artificial intelligence artificial intelligence
تازہ ترین3 گھنٹے ago

مصنوعی ذہانت کی رفتار کو عالمی سطح پر سست کرنے کے مطالبات مسترد

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی رفتار کو عالمی سطح پر سست...

Erdogan Erdogan
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ترک صدر کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے ویٹو پاور ختم کرنے کا مطالبہ

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوامٍ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ...

Trump، Shehbaz Sharif Trump، Shehbaz Sharif
پاکستان3 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کو ’فنٹاسٹک وزیراعظم‘ قرار دیدیا

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو نئے لقب سے نواز دیا۔ اقوام...

Trending