تازہ ترین
امریکی تحقیقاتی ادارے نے دنیا میں اسلام کے 2035 تک غلبے کی پیش گوئی کر دی
امریکی تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے آبادیاتی تخمینوں کے مطابق دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد 2035 تک تقریباً 2 ارب 57 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ عیسائیوں کی آبادی 2 ارب 52 کروڑ رہنے کا امکان ہے۔ اس طرح مسلمان پیروکاروں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا مذہبی گروہ بن سکتے ہیں۔
تحقیق میں اس تبدیلی کو محض آبادی میں اضافے کے بجائے مختلف معاشرتی اور آبادیاتی عوامل کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ مسلمانوں میں نسبتاً زیادہ شرح پیدائش اور نوجوان آبادی کا تناسب اس پیش رفت کی اہم وجوہات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں بڑے مذاہب کے پیروکاروں کی تعداد بڑھے گی تاہم مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کی رفتار زیادہ تیز رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان کے لیے بھی تحقیق میں ایک اہم پیش گوئی کی گئی ہے۔ اندازوں کے مطابق 2070 تک ملک میں مسلمانوں کی تعداد تقریباً 46 کروڑ ہوسکتی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک بن سکتا ہے۔
رپورٹ میں عیسائی آبادی کے عالمی مراکز میں تبدیلی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ افریقی ملک جمہوریہ کانگو مستقبل میں امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی عیسائی آبادی والا ملک بن سکتا ہے۔
یہ تخمینے اس حقیقت کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ دنیا کی مذہبی اور معاشرتی ساخت آنے والی دہائیوں میں نمایاں طور پر تبدیل ہوسکتی ہے اور مسلم آبادی کا بڑھتا ہوا تناسب عالمی سطح پر نئی آبادیاتی حقیقتوں کو جنم دے سکتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

