Connect with us

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر ہنگامے، سینکڑوں نیم فوجی اہلکار تعینات

bangladesh

ڈھاکا(صداۓ سچ نیوز) بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی کے منصوبے کے خلاف اور حق میں جاری کشیدگی کے باعث حکومت نے سکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔

ملک بھر میں سینکڑوں نیم فوجی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ دس روز کے دوران بم دھماکوں، گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے اور احتجاجی مظاہروں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شیخ حسینہ اگست 2024 میں حکومت مخالف پُرتشدد احتجاج کے بعد بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں وہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے نیا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کرنے کی درخواست دیتے ہوئے دسمبر میں وطن واپس آنے کی خواہش ظاہر کی ہے، تاہم حکومت نے تاحال ان کی درخواست مسترد کر رکھی ہے۔

حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے ان کی واپسی کے حق میں گزشتہ ہفتے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر مشتمل ایک ہفتے کے پروگرام کا اعلان کیا تھا، جس کا اختتام 19 نومبر کو ملک گیر لاک ڈاؤن کی صورت میں ہونا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ دس روز میں کم از کم 28 اضلاع میں درجنوں دیسی ساختہ بم دھماکے اور گاڑیوں کو آگ لگانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں پولیس اہلکار اور شہری بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق منگل کی رات سابق وزیراعظم کے آبائی علاقے گوپال گنج کے قریب احتجاج کے دوران نامعلوم افراد نے حکمران جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے ایک کارکن کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔

اسی رات ڈھاکا میں وزیر ثقافتی امور نتائی رائے چوہدری کی رہائش گاہ کے باہر دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا، جبکہ گوپال گنج میں بی این پی کے ایک رکن پارلیمنٹ کے گھر اور جماعت کے حامیوں کی دکانوں کو بھی آگ لگائی گئی۔

حکام کے مطابق بدھ کی صبح جنوبی ضلع پیروج پور میں دو بسوں کو آگ لگائے جانے کے واقعے میں ایک بس کمپنی کا معاون جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کاماروم منیرا کے مطابق حالیہ واقعات میں کم از کم سات پولیس اہلکار زخمی اور آٹھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ واقعات ایسے دنوں میں پیش آئے ہیں جب ایک سال قبل مقامی عدالت نے 2024 کی طلبہ تحریک کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن کا حکم دینے کے جرم میں شیخ حسینہ کو سزائے موت سنائی تھی۔

بنگلہ دیش میں بدامنی کے دوران نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کے قائم کردہ گرامین بینک کی شاخیں اور دفاتر بھی حملوں کی زد میں آئے ہیں۔ بینک کے مطابق 10 نومبر سے اب تک اس کی کم از کم 37 شاخوں اور دفاتر کو آگ لگانے یا آگ لگانے کی کوششوں کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ منگل کی نصف شب کے بعد مزید 14 مقامات پر حملے ہوئے۔

محمد یونس نے شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی قیادت کی تھی اور انہیں حسینہ کے حامیوں کی مخالفت کا سامنا رہا ہے۔

ڈھاکا پولیس کے ترجمان نیاز مہدی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالعدم تنظیموں، جن میں عوامی لیگ اور اس سے وابستہ گروہ بھی شامل ہیں، کے کم از کم 71 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکمران بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی حکومت نے ملک میں ہونے والے تشدد کا الزام شیخ حسینہ کی کالعدم جماعت عوامی لیگ پر عائد کیا ہے۔ تاہم پولیس نے گوپال گنج میں ہونے والے حملوں کے مشتبہ افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

rawalpindi test rawalpindi test
پاکستان8 منٹس ago

سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست، پاکستان نے سیریز 0-1 سے جیت لی

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز)آج ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں  316 رنز بنا کر...

PTI ARREST LEADER PTI ARREST LEADER
پاکستان19 منٹس ago

پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے بھی چیف جسٹس پاکستان کو عمران خان سے متعلق خط لکھ دیا

لاہور(صدائے سچ نیوز)کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمرسرفرازچیمہ، محمودالرشید اور...

Elon Musk Elon Musk
تازہ ترین28 منٹس ago

امریکی وسط مدتی انتخابات میں 45 کروڑ ڈالرز خرچ کرنا بے وقوفی تھی، ایلون مسک کا اعتراف

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) ایلون مسک نے نیویارک ٹائمز کے ڈیل بُک سمٹ سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اعتراف...

5 tin blast 5 tin blast
تازہ ترین42 منٹس ago

امریکی فوج کا 5 ٹن دھماکا خیز کیمیکلز تباہ کرنے کا منصوبہ

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مڈل ٹاؤن میں واقع آئیووا آرمی ایمونیشن...

australian-lawmaker-helen-haines australian-lawmaker-helen-haines
برطانیہ اور یورپ47 منٹس ago

برطانیہ کا یوکرین کو ایک ہزار سے زائد ڈرون فراہم کرنے کا اعلان

لندن (صدائے سچ نیوز) برطانیہ نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کے لیے ایک...

Karachi CIA Police Karachi CIA Police
پاکستان47 منٹس ago

کراچی، سی آئی اے پولیس کا افسر شہری کو اغوا کرکے تاوان وصولی کی واردات میں ملوث نکلا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں سی آئی اے پولیس کا افسر شہری کو اغوا کرکے تاوان وصولی کی واردات...

un community un community
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

اقوام متحدہ کی کمیٹی نے ایران میں انسانی حقوق سے متعلق قرارداد منظور کر لی، امریکا ووٹنگ سے غیر حاضر

قرارداد میں ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، شہری آزادیوں پر پابندیوں اور مختلف طبقات کے ساتھ روا رکھے...

iraq oil smuggling iraq oil smuggling
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

عراق میں تیل اسمگلنگ کے الزام میں پائپ لائن کمپنی کے جنرل منیجر گرفتار

بغداد(صدائے سچ نیوز)حکام کے مطابق گرفتاری مبینہ غیر قانونی تیل کی منتقلی اور اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی...

gaza gaza
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

جنوب مشرقی غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملہ، ایک فلسطینی شہید

غزہ (صداۓ سچ نیوز) جنوب مشرقی غزہ میں صلاح الدین اسٹریٹ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک...

Trump Trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز)چین سے وطن واپسی کے موقع پر امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا...

Trending