پاکستان
وزیراعظم کا امیرجماعت اسلامی سے رابطہ، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست
نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور جماعت اسلامی سے عوامی مطالبات کے لیے جاری لانگ مارچ کو چند روز کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی۔
وزیراعظم نے حافظ نعیم الرحمان کو بتایا کہ حکومت نے عوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے اور وطن واپس پہنچتے ہی ان سے ملاقات کرکے عوام کے لیے مزید بہتر ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم سے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ اعلان کیا گیا ریلیف پیکیج کسی صورت قابل قبول نہیں اور جماعت اسلامی اپنے مطالبات کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لیوی بھتے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے اور لیوی بھتے کے خاتمے تک احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی۔
حافظ نعیم الرحمان کے مطابق انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ لانگ مارچ میں چند روز کا وقفہ دینے کی ان کی درخواست پر جماعت کی قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

