ایکسکلوسِو
پریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
اسلام آباد(صدائے سچ خصوصی رپورٹ) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کیساتھ بیرون ملک مختلف عالمی امور پرپاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنے اور پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈے کا موثر جواب دینے کیلئے نامزد پریس قونصلرز اور پریس اتاشیوں کی عہدوں کیلئے انفارمیشن گروپ کے نامزد افسران کے انٹرویوز کے بعد حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
قبل ازیں انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کچھ افسران پر اعتراضات اٹھائے تھے جن کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل وزارت اطلاعات و نشریات نےجوابات دیدیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
جس کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑنے مذکورہ افسران کے حوالے سے معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھا کہ پریس قونصلرز اور پریس اتاشی کی پوسٹ کیلئے نامزد انفارمیشن گروپ کے افسران میں سے قابل ترین افسران ہیں انکا آپ خود بھی انٹرویو کرلیں جس کے بعد وزیراعظم نے خود تمام افسران کے انٹرویوز کیے اور ان سے پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنے اور پاکستان کیخلاف دشمنوں کے پراپیگنڈے کاجواب دینے کیلئے حکمت عملی کے حوالے سے متعددسوالات کیے ۔
یادرہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے میں بطور پریس قونصلر پوسٹنگ کیلئے انفارمیشن گروپ کی گریڈ انیس کی افسر فاطمہ شیخ جو کہ اس وقت ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی ٹی وی ہیں، جرمنی میں پریس قونصلر کے عہدے کیلئے انفارمیشن گروپ کے ڈاکٹر سہیل آفتاب، روس میں پریس قونصلر کی پوسٹنگ کیلئے شبید اللہ خان، ڈائریکٹر جنرل ایڈورٹائزمنٹ زوبیعہ مسعود کو بنگلہ دیش ڈھاکہ میں پریس قونصلر جبکہ پریس اتاشی کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات میں گریڈ اٹھارہ کی افسر سدرہ حسین کوترکی، وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے عمر لیاقت کو جدہ، ڈائریکٹر اے بی سی سیدہ عدیلہ رباب کاظمی کو آذربائجان ، گورنر پنجاب کے ساتھ بطور پی آ ر او کام کرنیوالی افسر ظل ہما کا نام انڈیامیں پوسٹنگ کیلئے نامزد کیاگیا تھا۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

