پاکستان
خلیجی ممالک کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی اور غذائی تحفظ کا خیال رکھا جائے،وزیراعظم
اسلام آ باد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم نے غذائی ضروریات کیلئے اشیائے خورونوش کی طلب و رسد کی مکمل نگرانی کی ہدایت کردی۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہہ دیا کہ خلیجی ممالک کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی اور غذائی تحفظ کا خیال رکھا جائے اور پاکستان کی غذائی ضروریات متاثر کئے بغیر وافر مقدار میں موجود اشیا ہی بھیجی جائیں۔
ملک میں غذائی صورتحال اور اشیا کی برآمدت پر وزیراعظم کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اشیاء خورونوش کا وافر ذخیرہ ہے،کسی بھی چیز کی قلت نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا عالمی سپلائی چینز متاثر ہونے سے خطے میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خلیجی ممالک کو اشیاء خورونوش کی برآمد کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، برادر خلیجی ممالک کو اشیاء خورونوش کی برآمد کرتے وقت اعلی معیار یقینی بنایا جائے، وزیراعظم نے خلیجی ممالک میں تعینات سفراء و ٹریڈ افسران کو بھی متحرک رہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا پی این ایس سی بحری راستے سے خلیجی ممالک کو اشیا برآمد کرنے کیلئے اقدامات کرے۔
اجلاس کو خوراک کے موجود ذخائر اور پیداوار پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ زرعی اجناس، گوشت، پولٹری، ڈیری اور سی فوڈ میں برآمد کی وسیع استعداد ہے، وزیراعظم نے روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان4 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان1 دن agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
پاکستان2 ہفتے agoزیارات کے نام پر فراڈ، زائرین بے یار و مددگار، قافلہ سالار کیخلاف قانونی کاروائی

