پاکستان
بیرونِ ملک میڈیکل وڈینٹل تعلیم سے قبل طلبہ کیلئے پی ایم اینڈ ڈی سی رجسٹریشن لازمی قرار
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے پی ایم اینڈ ڈی سی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی۔ اب ایم ڈی کیٹ پاس کیے بغیر کسی بھی طالب علم کو بیرونِ ملک میڈیکل تعلیم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ نگرانی طبی تعلیم کے نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق طلبہ کے لیے صرف ان غیر ملکی اداروں میں داخلہ لینا ممکن ہوگا جو پی ایم اینڈ ڈی سی کی منظور شدہ فہرست میں شامل اور ڈبلیو ایف ایم ای سے تسلیم شدہ ہوں۔
میڈیکل گریجویٹس کے لیے وطن واپسی پر نیشنل رجسٹریشن امتحان پاس کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اصلاحات کے تحت طبی تعلیم کے لیے کم از کم چھ ہزار دو سو تدریسی گھنٹے اور اسی فیصد حاضری کی شرط رکھی گئی ہے۔
غیر انگریزی زبان والے ممالک میں جانے والے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے مقامی زبان سیکھیں، جبکہ روانگی سے قبل رہائش اور رابطہ معلومات کی فراہمی بھی یقینی بنانا ہوگی۔
دوسری جانب، میڈیکل کالجز کی انسپکشن کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کا سدِ باب کیا جا سکے۔
-
پاکستان3 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان4 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

