پاکستان
یومِ جمہوریہ ترکیہ کے موقع پر یونیورسٹی آف سرگودھا میں پرچم کشائی اور سیمینار کا انعقاد
سرگودھا (صدائے سچ نیوز) یوم جمہوریہ ترکیہ کے موقع پر یونیورسٹی آف سرگودھا میں ریاض شاد ہم نصابی فورم کے زیر اہتمام وائس چانسلر آفس کے گراؤنڈ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں برادر اسلامی ملک ترکیہ کا جھنڈا یونیورسٹی میں لہرایا گیا اور دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کا ایک دیرینہ اور مخلص دوست ہے جس نے تجارت، سفارت کاری اور ہر مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دیا اور عالمی سطح پر ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں معرکہ حق بنیان مرصوص میں دو ممالک چین اور برادر اسلامی ملک ترکیہ نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا جس کے باعث ہم پوری دنیا میں سرخرو ہوئے اور عالمی طاقتیں آج پاکستان کی بہادری اور شجاعت کی مثالیں دے رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم و تحقیق میں بھی برادر اسلامی ملک ترکیہ ہمارے ساتھ بہت سے اہم معاہدات کررہا ہے جن میں جامعات میں داخلے، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور طالب علموں کے تبادلے کے حوالے سے خصوصی اقدامات شامل ہیں۔
پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ریاض شاد ہم نصابی فورم ڈاکٹر منیر گجر نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی ترکیہ کو اس کے یوم جمہوریہ کے موقع پر خصوصی مبارک باد پیش کرتی ہے اور آنے والے دنوں میں یہ دوستی مزید مضبوط اور پائیدار ہوگی۔
تقریب کے اختتام پر پرنسل کالج آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا نے دونوں ملکوں کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمود الحسن، منیجر فسیلی ٹیشن سنٹر ڈاکٹر بلال احمد، انچارج انکیوبیشن سنٹر سلمان احمد پراچہ، ڈپٹی رجسٹرار دفتر وائس چانسلر عبدالخالق بالی، سیکرٹری وائس چانسلر محمد احمد، انچارج تعلقات عامہ محمد عثمان، اسسٹنٹ رجسٹرار سید عابد حسین شاہ بھی موجود تھے۔
بعد ازاں ریاض شاد ہم نصابی فورم کے زیر اہتمام ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات پر مفصل گفتگو کی گئی۔ یہ سیمینار ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں جاری ہفت روزہ تقریبات کا حصہ ہے۔
یونیورسٹی ریڈیو پر منعقدہ اس سیمینا میں چیئرمین شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان ڈاکٹر محمد ابرار ظہور، چیئرپرسن شعبہ سیاسیات ڈاکٹر آسیہ سیف علوی، لیکچرر عبدالوہاب اور حافظ محمد عمر نے شرکت کی پروگرام کے میزبان اسسٹنٹ رجسٹرار دائم اقبال تھے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

