برطانیہ اور یورپ
لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور کی لندن میں فلسطینی سفیر سے ملاقات ، آزاد فلسطینی ریاست کے لیے مددکاوعدہ
لندن ( صدائے سچ )اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور نے برطانیہ میں فلسطین کے سفیر حسام زاملاٹ سے ملاقات کر کے انہیں فلسطین میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔
انس سرور نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ برطانیہ کی لیبر حکومت نے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کر لیا ہے اور یہ ایک بڑی مسرت کا مقام اور تاریخی موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں ابھی تک جنگ ختم نہیں ہوئی، وہاں پر عورتوں اور بچوں کا قتلِ عام جاری ہے، اس سلسلے کو فی الفور ختم ہونا چاہیے۔
اس موقع پر فلسطین کے سفیر حسام زاملاٹ نے کہا کہ غزہ میں بے گناہ افراد کا قتلِ عام بند ہونا چاہیے، ایتھنک کلینزنگ کو ختم ہونا چاہیے اور انسانی جرائم میں ملوث مجرمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

