پاکستان
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے
کراچی (صدائے سچ نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے نے کر دی۔ آفتاب شعبان میرانی کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
ان کی نماز جنازہ آج ہفتے کی رات 10 بجے بیت الاسلام مسجد ڈیفنس فیز فور میں ادا کی جائے گی۔ اور تدفین گزری قبرستان میں ہو گی۔
سابق وزیر اعلیٰ سندھ کا تعلق شکارپور سے تھا۔ اور وہ طویل عرصے سے کراچی میں ہی مقیم تھے۔ انہیں ایک ہفتے قبل اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا تھا۔
آفتاب شعبان میرانی کا شمار پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقا میں سے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس نظام میں اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں، وزیر اعظم
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ ہفتے کراچی کے نجی اسپتال میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی کی عیادت کی تھی۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

