پاکستان
اسلام آباد کے سینٹورس مال میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، دوملزمان گرفتار
اسلام آباد (صدائے سچ کرائم نیوز) وفاقی دارالحکومت کے معروف شاپنگ مال سینٹورس میں ایک خاتون سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے الزام میں پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
یہ واقعہ منگل کی سہ پہر پیش آیا، جس کی اطلاع متاثرہ خاتون نے شام کے وقت خود پولیس کو 15 پر دی۔ تھانہ مارگلہ کے سٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) سلیم رضا سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ خاتون کی جانب سے دو افراد پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ایس ایچ او سلیم رضا کے مطابق یہ فلیٹ دو لڑکوں نے کرائے پر لیا ہوا تھا، جنہوں نے خاتون کو وہاں بلایا۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق اس واقعے کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر کے اندراج کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور امکان ہے کہ ایف آئی آر آج ہی درج کر لی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا میڈیکل معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ آیا ان کے ساتھ واقعی زیادتی ہوئی ہے یا نہیں۔
موصولہ معلومات کے مطابق 15 پر کال موصول ہونے کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور وہاں موجود دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
واقعے سے متعلق اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’پولیس کی جانب سے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، اور اگر زیادتی ثابت ہوئی تو ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔‘
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

