تازہ ترین
سافٹ ڈرنک پینے سے ڈپریشن کا امکان بڑھ سکتا ہے، تحقیق میں انکشاف
حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ سافٹ ڈرنک پینے کی عادت نہ صرف جسمانی صحت بلکہ ذہنی سکون کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ مشروبات آنتوں میں موجود بیکٹیریا کو متاثر کر کے ڈپریشن کے امکانات بڑھا دیتے ہیں۔
طبی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ سافٹ ڈرنک پینے کی عادت انسان کے ذہنی سکون پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کولڈ ڈرنکس میں شکر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو آنتوں میں موجود کچھ بیکٹیریا کو بڑھا دیتی ہے اور کچھ کو کم کر دیتی ہے، جب خاص بیکٹیریا کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے تو وہ جسم میں سوزش پیدا کرتے ہیں، جس سے دماغی صحت متاثر ہوتی ہے۔
اس مطالعے میں 405 ایسے افراد شامل تھے جنہیں پہلے سے ڈپریشن تھا، جب کہ 527 صحت مند افراد کا بھی موازنہ کیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ سافٹ ڈرنک پینے والے افراد میں ڈپریشن کا امکان تقریباً 8 فیصد زیادہ ہے، جب کہ خواتین میں یہ خطرہ مزید بڑھ کر 16 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی وزن اور قد جیسے عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد بھی سافٹ ڈرنک اور ڈپریشن کے درمیان تعلق برقرار رہا۔
تاہم، تحقیق سے یہ بات حتمی طور پر ثابت نہیں ہوئی کہ سافٹ ڈرنک براہ راست ڈپریشن کا باعث بنتی ہیں، بلکہ ممکن ہے کہ پہلے سے ڈپریشن کے شکار افراد زیادہ سافٹ ڈرنک پیتے ہوں۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ سافٹ ڈرنک کے استعمال کو محدود کیا جائے، خاص طور پر خواتین میں ذہنی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے، ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ مزید تحقیقات ضروری ہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ سافٹ ڈرنک کم کرنے سے ڈپریشن کے خطرے میں کمی واقع ہوتی ہے یا نہیں۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

