Connect with us

پاکستان

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کابشریٰ بی بی سے فیملی،ذاتی معالج کی ملاقات کروانے سے انکار

bushra-bibi

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بشریٰ بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کروانے سے انکار کردیا۔ عدالت میں رپورٹ بھی پیش کردی۔

ساجد بیگ نے کہا ملاقات کے بعد باہر آکر سیاسی گفتگو کی جاتی ہے۔ بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں سے متعلق بہن مریم ریاض وٹو کے ٹویٹس کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا۔ عدالت نے ملاقات کروانے کی درخواست پر تفصیلی دلائل طلب کرلیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ مانیکا کی درخواست پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔ عدالت میں پیش رپورٹ میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ساجد بیگ نے کہا بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات کے بعد اُن کی بہن مریم وٹو ٹویٹ کرتی ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک نے کہا سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے فوری طور پر ملاقات کی اجازت نہیں دی، ہم نے عدالتی آرڈر پر عمل کیا،اُنہیں سن کر ریپریزنٹیشن پر فیصلہ کیا۔ جیل میں اور بھی قیدی ہیں، پورا نظام دیکھنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کیخلاف 15 مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج ہو گا، حافظ نعیم الرحمٰن

 جیل سپریٹنڈنٹ نے عدالت کے پوچھنے پر بتایا جیل میں اس وقت 7 ہزار 200 افراد ہیں،جن میں اسلام آباد سے بھی قیدی ہیں، تمام ملاقاتیں جیل مینئول کے مطابق ہوتی ہیں، پریزن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت  تمام کام آن لائن ہوتاہے۔ 

جسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دیئے ہم جلد بازی میں اس درخواست پر فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔ ہمیں ٹھیک طریقے سے پورا طریقہ کار سمجھ کر فیصلہ کرنے دیں، آئندہ سماعت پر جیل رولز کو مدنظر رکھ کر دلائل دیں۔ کیس کی مزید سماعت 14 مئی کو ہوگی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

u-s--president-joe-biden u-s--president-joe-biden
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں واپس آنے کے بعد اربوں ڈالر کما چکے ہیں، جوبائیڈن

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) سابق امریکی صدرجوبائیڈن نےالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں واپس آنے کے بعد...

iran-national-football-team iran-national-football-team
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) فیفا ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،الجزائز اور آسٹریا کا سنسنی...

karachi karachi
پاکستان7 گھنٹے ago

کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک، 1 افغان دہشتگرد گرفتار

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور ایک...

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کا امریکا کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے مفاہمتی یادداشت کی خلاف کھلی...

iran iran
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں، ایران کی شدید مذمت

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی وزارتِ خارجہ نے ملک کے جنوبی ساحلی علاقوں پر ہونے والے تازہ امریکی حملوں...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو مزید سخت فوجی کارروائی کی وارننگ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مزید سخت فوجی کارروائی کی وارننگ دے دی۔ امریکی...

irgc irgc
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکی حملوں کے بعد ایران کا جوابی وار، کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا اور تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور...

taftan taftan
پاکستان20 گھنٹے ago

پاک ایران تجارت: تفتان بارڈر ریلوے اسٹیشن امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار

تفتان (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت  ہوئی ہے۔ فیڈرل...

moeen-qureshi moeen-qureshi
پاکستان20 گھنٹے ago

معین ریاض کی بانی کا علاج فیملی کی موجودگی میں الشفاء میں نہ کروانے پر استعفوں کی دھمکی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف معین ریاض قریشی نے بانی پی ٹی آئی کے علاج...

Hormaz Hormaz
تازہ ترین20 گھنٹے ago

امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ کی خلاف ورزی کے الزامات

امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے ہیں۔ معاملہ اس...

Trending