Connect with us

تازہ ترین

9/11پر ماتمِ عالم، 6/11 پر سکوتِ عالم

Nida e Haq Article By Mehreen Faiza

تحریر: مہرین فائزہ

تاریخ کے صفحات پر کچھ دن ایسے ثبت ہیں جو صرف کسی قوم کے زخم نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر پر لکھی وہ خون آلود تحریریں ہیں جنہیں وقت کا کوئی دریا بہا نہیں سکا۔

ان ہی ایام میں ایک دن 6 نومبر 1947ء یعنی 6/11کا بھی ہے، جب جموں و کشمیر کی زمین سرخ رنگ میں نہلا دی گئی۔

تاریخ بتاتی ہے کہ اُس روز ڈوگرہ افواج اور انتہاپسند ہندو تنظیموں نے مل کر ایک منظم منصوبے کے تحت تقریباً ڈھائی لاکھ سے زائد نہتے مسلمانوں کو شہید کیا۔ گھروں کو آگ لگا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 6 نومبر انسانیت کے ضمیر پر نہ مٹنے والا داغ

عورتوں کی عصمتیں لوٹی گئیں اور زندہ انسانوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ دنیا خاموش رہی، اقوامِ متحدہ کے ایوانوں میں نہ کوئی ہنگامی اجلاس ہوا، نہ کسی ملک نے پابندیاں لگائیں، نہ کسی عالمی چینل پر اس درد کی صدائیں سنائی دیں۔

یہ وہ دن تھا جب کشمیر کے ہر درخت نے خون کی خوشبو محسوس کی، ہر چشمے کا پانی سرخ ہوااور ہر مٹی کے ذرّے نے انسانیت کے قتل پر گواہی دی۔

یہ سانحہ محض ایک قوم کی داستان نہیں بلکہ وہ زخم ہے جو آج تک انسانی شعور کے بدن پر تازہ ہے۔ مگر اس کے برعکس اگر ہم 11 ستمبر 2001 یعنی 9/11کے واقعے پر نظر ڈالیں تو دیکھتے ہیں کہ دنیا کی تاریخ کا رخ بدل گیا۔

صرف تین ہزار کے قریب افراد کے جانی نقصان پر پوری دنیا کی سمتیں تبدیل ہو گئیں، انصاف، آزادی اور انسانی حقوق کے نعرے بلند ہوئے۔

عالمی میڈیا نے ہفتوں نہیں بلکہ برسوں تک اس المیے کو اپنے مرکزِ گفتگو بنائے رکھا، امریکہ سمیت مغربی دنیا نے اپنے مفادات کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف جنگ چھیڑ دی، لیکن افسوس کہ وہ جنگ دہشت گردی کے خاتمے کے بجائے مزید دہشت اور خون کا سبب بن گئی۔

9/11 کے ردِعمل میں افغانستان، عراق، شام اور پاکستان تک آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں بے گناہ مسلمان مارے گئے لیکن دنیا پھر بھی خاموش رہی۔

جیسے مسلمان کے خون کی قیمت باقی انسانوں سے مختلف ہو۔ یہی دوہرے معیار کی داستان کشمیر کی وادی میں بھی لکھی گئی، جہاں 6 نومبر 1947 ء سے لے کر آج تک ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ کیا دنیا کے ضمیر نے کبھی سوچا کہ وہ دو لاکھ پچاس ہزار لاشیں کہاں دفن ہوئیں؟

کیا کسی نے ان ماؤں کی چیخیں سنی جو اپنے بچوں کی لاشوں پر بیٹھی رہ گئیں؟ کیا کسی نے ان دریاؤں سے پوچھا جن کے پانیوں نے خون کی ندیوں کا منظر پیش کیا؟

نہیں بالکل نہیں، بلکہ دنیا کی آنکھوں پر مفادات کی پٹی بندھی رہی۔ 9/11 کے بعد عالمی میڈیا نے دن رات دہشت گردی کے خلاف اتحاد کی بات کی مگر کیا کسی نے 6/11 کو یاد رکھا؟ کیا کسی نے ان بے گناہ کشمیریوں کے لیے کوئی قرارداد منظور کی؟

کیا کسی نے ان کے لیے کوئی عالمی دن منایا؟ انسانیت کا یہی وہ امتحان ہے جس میں دنیا بار بار ناکام ہوئی۔ 6 نومبر 1947 ء کا دن دراصل وہ دن ہے جب کشمیریوں نے اپنے خون سے تاریخ لکھی، جب انہوں نے غلامی کے بجائے شہادت کو ترجیح دی، جب ہر دل نے پاکستان کے ساتھ وفاداری کے عہد کو خون سے لکھا۔ آج بھی کشمیر کی فضاؤں میں وہی نعرہ گونجتا ہے: ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے”۔

مگر افسوس کہ عالمی طاقتوں کے ایوانوں میں یہ صدا دب کر رہ گئی۔ اگر 9/11 کے بعد دنیا دہشت گردی کے خلاف متحد ہو سکتی ہے تو 6/11 کے بعد ظلم کے خلاف کیوں نہیں؟ کیا کشمیریوں کے خون کا رنگ مختلف ہے؟ کیا ان کی انسانیت ناقص ہے؟ کیوں

عالمی ضمیر صرف مغرب میں ہونے والے سانحات پر جاگتا ہے اور مشرق میں مر جاتا ہے؟ 6 نومبر کو دنیا کے انسانی حقوق کے دعویدار کہاں تھے؟ وہ تنظیمیں کہاں تھیں جو خواتین اور بچوں کے حقوق کی علمبردار بن کر ابھرتی ہیں؟

آج جب دنیا 9/11 کو یاد کرتی ہے تو عالمی رہنما تقاریر کرتے ہیں، عہد کرتے ہیں کہ دوبارہ ایسا نہ ہونے دیں گے، مگر کوئی یہ کیوں نہیں کہتا کہ 6/11 دوبارہ نہ دہرایا جائے؟

کیوں کشمیر کے شہداء کی یاد میں کوئی عالمی دن مقرر نہیں کیا جاتا؟ کیوں کشمیری بچوں کی لاشوں پر دنیا کی آنکھیں بند رہتی ہیں؟ یہ وہ سوال ہیں جن کے جوابات تاریخ مانگ رہی ہے۔ 6 نومبر کا دن ہمیں صرف ماضی نہیں یاد دلاتا بلکہ یہ دن ہمیں ہمارے مستقبل کے بارے میں بھی خبردار کرتا ہے۔

اگر ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھائی گئی تو ایک دن یہی ظلم دنیا کے ہر گوشے تک پہنچ جائے گا۔ کشمیری شہداء نے اپنے خون سے جو داستان لکھی وہ محض کشمیر کی جدوجہد آزادی نہیں بلکہ انسانیت کے دفاع کی جنگ ہے۔ وہ بتانا چاہتے تھے کہ انسان اگر انصاف اور آزادی کے بغیر زندہ رہے تو وہ زندگی نہیں بلکہ غلامی ہے۔

آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم 6 نومبر کو صرف ایک یادگار کے طور پر نہ منائیں بلکہ اسے ضمیر کی بیداری کا دن بنائیں۔ ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ اگر 9/11 کے تین ہزار انسانوں کی موت نے دنیا کو بدل دیا تو 6/11 کے دو لاکھ پچاس ہزار شہداء کیوں فراموش کر دیے گئے؟

ان کی قبریں اب بھی انصاف کے لئے پکار رہی ہیں۔ ان کے خون سے لکھی تاریخ اب بھی دنیا کے منافقانہ رویوں پر سوال اٹھا رہی ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم 6 نومبر کو صرف کشمیر کا دن نہیں بلکہ انسانیت کی بقا کا دن سمجھیں، کیونکہ جب کسی ایک قوم پر ظلم ہوتا ہے اور دنیا خاموش رہتی ہے، تو وہ ظلم ایک دن سب کے دروازے پر دستک دیتا ہے۔

6 نومبر 1947 ء کو کشمیر کے شہداء نے جو پیغام دیا وہ یہی تھا کہ ظلم کے سامنے سر جھکانا گناہ ہے اور حق کی راہ میں شہادت سب سے بڑی عزت۔ آج بھی اگر ہم ان کی قربانیوں کو یاد کر کے اپنی ذمہ داری پہچان لیں تو شاید انسانیت کی وہ روشنی دوبارہ جنم لے سکے جو 6 نومبر کے لہولہان سورج کے ساتھ دفن ہو گئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

trump trump
تازہ ترین6 منٹس ago

کیوبا اگلا ہدف؟ ٹرمپ کے بیان سے عالمی سیاست میں ہلچل، کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حالیہ بیان نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی...

imf-pakistan-latest-talks imf-pakistan-latest-talks
پاکستان13 منٹس ago

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی...

iran-attack iran-attack
تازہ ترین21 منٹس ago

ایران کا بڑا حملہ،کویت میں 6 امریکی جہاز تباہ، سلطان ائیربیس میں بھی امریکا کو بھاری نقصان، کئی امریکی فوجی مارے جانے کا دعوی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے اسرائیل پر ایک اور تگڑا وار کرتے ہوئے کلسٹرمیزائل داغ دیے،جس کے نتیجے میں...

social media social media
پاکستان32 منٹس ago

بذریعہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کیخلاف ڈس انفارمیشن مہم بے نقاب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے خلاف ایک منظم اور اسٹریٹجک ڈس انفارمیشن مہم بے نقاب ہوئی ہے، جس...

hafiz-naeem-ur-rehman hafiz-naeem-ur-rehman
پاکستان40 منٹس ago

ٹرمپ اور نیتن یاہو شیطان کے پجاری ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین57 منٹس ago

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، نتائج جلد سامنے آئیں گے، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران سے بات چیت کی تصدیق کردی،کہا ایران کے...

hezbollah hezbollah
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

حزب اللّٰہ کا اسرائیلی جنگی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر کرنے کا دعویٰ

بیروت (صداۓ سچ نیوز) حزب اللّٰہ نے بیروت میں اسرائیلی جنگی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے  والا...

tehran-historic-university attacked tehran-historic-university attacked
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

تہران کی تاریخی یونیورسٹی پر بمباری، عالمی سطح پر شدید ردعمل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع اہم تعلیمی ادارے تہران سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونی ورسٹی پر...

gold gold
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران جنگ کے باوجود سونے کی قیمتوں میں اضافہ کیوں نہیں ہوا؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف جاری جنگ اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں...

Saudi flag Saudi flag
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سعودی عرب نے میزائل،ڈرون گرنے کے مقامات کی تصاویر، ویڈیوز بنانے اور شائع کرنے پر پابندی لگادی

ریاض (صدائے سچ نیوز)سعودی وزارت داخلہ نے حملوں کے مقامات کو رپورٹ کرنے پرپابندی لگا دی۔ سعودی وزارت داخلہ کا...

Trending